سائفر کیس ، چیئرمین پی ٹی آئی نے فرد جرم کی کارروائی سپریم کورٹ میں چیلنج

naveed

Chief Minister (5k+ posts)
5SZQHN2ZWJK7FNM45X6UY7ZRRI1669193039-0.jpg


چیئرمین پی ٹی آئی نے سائفر کیس میں ٹرائل کورٹ کی جانب سے فرد جرم عائد کیے جانے کی کارروائی کو سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا۔

وکیل حامد خان کے ذریعے دائردرخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ درخواست گزارکو مخالفین کی جانب سے سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے ، سیاسی انتقام کا دائرہ درخواست گزارکی سیاسی جماعت اور اتحادیوں تک پھیلادیا گیا۔

درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ اسلام آباد میں درخواست گزارکو نشانہ بنانے سے متعلق عدالت کو آگاہ کرنا ضروری ہے، درخواست گزارکیخلاف لگ بھگ 200 مقدمات بنائے گئے ہیں، ریاستی مشینری جعلی مقدمات بنانے کیلئے قابلِ اعتراض مقصد کے تحت استعمال کی جا رہی ہے، درخواست گزارکے معاملے پر ایف آئی اے میں آزادی اورانصاف پسندی کی کمی نظرآتی ہے۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ درخواست گزارکیخلاف پورا ٹرائل غیرقانونی اور دائرہ اختیار سے تجاوز ہے لہٰذا عدالت اسپیشل کورٹ کا فرد جرم کا 23 اکتوبرکا حکم نامہ آئین و قانون کیخلاف قرار دیکر اسلام آباد ہائیکورٹ کا 26 اکتوبر کا حکم نامہ بھی کالعدم قرار دیا جائے۔

Source
 

KhanWarrior

MPA (400+ posts)
Cypher case will be finished when Asim munir and his generals will see there deaths and hanging infront of them, then they will want forgiveness but INSH ALLAH no mercy will be shown to traitors and firouns.
 

Zainsha

Chief Minister (5k+ posts)
اس تھریڈ کی خاص بات یہ ہے کہ اِس پر گنجا مافیا کا کوئی حرام خور حواری نظر نہیں آئے گا

خاص طور پر ذات کا کنجر ڈھولچی
 

Back
Top