سائفر کیس اپیل میں ججز کے اہم ریمارکس۔۔شک کا فائدہ ہمیشہ ملزم کو جاتا ہے

Kashif Rafiq

Prime Minister (20k+ posts)

سائفر کیس اہم ریمارکس
یہ کرمنل کیس ہے اس میں شک کا فائدہ ان کو جائے گا ، جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب
یہ کرمنل چارج ہے اس میں چھوٹا سا بھی شک کا معمولی فائدہ بھی ملزمان کو جائے گا ، چیف جسٹس عامر فاروق

اس کے contents کے بارے میں کسی گواہ نے کچھ کہا ؟ جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کا استفسار
اس کے حوالے سے specifically کسی نے نہیں کہا ، اسپیشل پراسیکیوٹر

کیا یہ سائفر خفیہ دستاویز تھا یا ہر سائفر ہی خفیہ ڈاکیومنٹ ہوتا ہے؟ چیف جسٹس عامر فاروق
قانون کے مطابق ہر کوڈڈ دستاویز سیکرٹ ڈاکیومنٹ ہوتا ہے، پراسیکیوٹر ایف آئی اے

دلچسپ ترین صورتحال یہ ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں سائفر سزا کے خلاف اپیلوں میں ایف آئی اے پراسیکیوٹر نے سائفر گائیڈلائنز کی جو کلاسیفائیڈ بُک عدالت میں پیش کی اور اُسکا حوالہ دے کر دلائل دے رہے ہیں ملزمان کے وکلاء کی جانب سے وہ ٹرائل کے دوران بار بار فراہم کرنے کی استدعا کے باوجود ٹرائل عدالت تک میں پیش نہ کی گئی لیکن سائفر اور اسکی گائیڈلائنز سامنے آنے کے بغیر ہی جرم ثابت ہو گیا اور سابق وزیراعظم و وزیر خارجہ کو سزا سنا دی گئی تھی

اہم: ایف آئی اے پراسیکیوٹر نے سائفر گائیڈلائنز سے متعلقہ بُک عدالت کے سامنے پیش کر دی
کیا یہ بُک لیٹ بھی خفیہ دستاویز ہے؟ چیف جسٹس عامر فاروق کا استفسار
اس پر لکھا ہوا ہے کہ یہ بُک صرف آفیشل استعمال کیلئے ہے، کلاسیفائیڈ ہے، پراسیکیوٹر
یہ کتاب ڈپٹی اٹارنی جنرل کے نام پر ایشو ہوئی ہے، تاکہ عدالت کے فیصلہ لکھنے تک یہاں موجود رہے، یہ بُک جس شخص کے نام ایشو ہوتی ہے اس نے ہر چھ ماہ بعد بتانا ہوتا ہے کہ اسکے پاس ہی ہے، ایف آئی اے پراسیکیوٹر حامد علی شاہ

https://twitter.com/x/status/1782365207865528417
 

Kam

Minister (2k+ posts)
The coding machine which Pakistan bought from Switzerland have been communicating data to Switzerland for several decades and our agencies even cannot know that.

Cypher is just way of communication some information. The Government has the power to decide it public or private.
 

Back
Top