سائفر کیس: حکومتی پراسیکیورٹرکے لیکڈ آڈیو، کیمرہ مین کے بیان،خبروں کے حوالے

Kashif Rafiq

Prime Minister (20k+ posts)
عمران خان اور شاہ محمود قریشی کی سائفر سزا کے خلاف اپیلوں پر سماعت شروع، چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب سماعت کر رہے ہیں

آج میں الیکٹرانک شواہد کے قابلِ قبول ہونے سے متعلق دلائل دونگا، ایف آئی اے پراسیکیوٹر حامد علی شاہ

یعنی پراسیکیوٹر صاحب کے دلائل آج بھی مکمل نہیں ہونگے

عمران خان سمیت چار لوگوں کی لیکڈ آڈیو انٹرنیٹ پر موجود ہے جس میں کہا گیا کہ سائفر سے کھیلتے ہیں، ایف آئی اے پراسیکیوٹر

کیا آپ انٹرنیٹ پر آنے والی ہر چیز کو درست مان لیتے ہیں؟ آپ نے انٹرنیٹ پر آنے والی چیز پر دس دس سال سزا دے دی؟ جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب

عمران خان سمیت چار لوگوں کی لیکڈ آڈیو انٹرنیٹ پر موجود ہے جس میں کہا گیا کہ سائفر سے کھیلتے ہیں، ایف آئی اے پراسیکیوٹر حامد علی شاہ

لیکڈ آڈیو؟ اسے انٹرنیٹ پر کس نے پوسٹ کیا؟ جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب

کسی نامعلوم کی جانب سے یہ آڈیو انٹرنیٹ پر ڈالی گئی، پراسیکیوٹر ایف آئی اے

کیا آپ انٹرنیٹ پر آنے والی ہر چیز کو درست مان لیتے ہیں؟ میں تو انٹرنیٹ پر آنے والی ہر چیز کو درست تسلیم نہیں کرتا، انٹرنیٹ پر جھوٹ ہے جب تک کسی چیز کے درست ہونے کی تصدیق نہ کر لی جائے، آپ نے انٹرنیٹ پر آنے والی چیز پر دس دس سال سزا دیدی؟ جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کا پراسیکیوٹر سے مکالمہ

اظہر نامی شخص کا ویریفائیڈ ٹویٹر اکاؤنٹ ہے جس پر آڈیو اپ لوڈ کی گئی، پراسیکیوٹر

اظہر تو بہت کام کا آدمی ہے، اظہر نے وزیراعظم کے گھر سے وزیر خارجہ کے ساتھ گفتگو بَگ کر کے انٹرنیٹ پر لگا دی، یہ تو اثاثہ ہے اور ہو سکتا ہے، جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب

پی ٹی وی کے کیمرہ بیان نے 27 مارچ جلسے کی ریکارڈنگ کی، اس نے بیان دیا کہ عمران خان نے کاغذ لہرایا اور کہا پاکستان کے خلاف سازش ہوئی، پھر اپنی جیب میں رکھ لیا، ایف آئی اے پراسیکیوٹر

کیمرہ مین کیسے کہہ سکتا ہے کہ کاغذ میں کیا تھا؟ چیف جسٹس

یہ آپ کا سٹار گواہ ہے؟ جسٹس گل حسن اورنگزیب

اعظم خان کا بیان ضائع ہونے کا سوچ کر کیمرہ مین کے بیان پر انحصار کر رہے ہیں؟ کیا پراسیکیوٹر کی ٹانگیں کانپ رہی ہیں کہ اعظم خان کا بیان تسلیم نہیں کیا جائے گا؟ جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب