
آئی ایس پی آر نے واضح کردیا سابق آرمی چیف کا پاکستان کے مستقبل کے خطرے پر بیان سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا،اعلامیے میں آئی ایس پی آر نے کہا پاک فوج کی جنگی تیاریوں کے بارے میں میڈیا میں بحث سامنے آئی، یہ مباحثے سابق آرمی چیف کے انٹرویو کے تناظر میں ہوئے۔
آئی ایس پی آر نے کہا پاک فوج نے ہمیشہ اپنی آپریشنل تیاریوں اور انتہائی جنگی قابلیت پر فخر کیا اور کرتے رہیں گے،پاک فوج مادرِ وطن کے دفاع کے لیے ہر وقت تیار ہے،آئی ایس پی آر کا اپنے اعلامیے میں مزید کہنا ہے کہ پاک فوج نے ہتھیاروں، ساز و سامان، جنگی وسائل سے بھرپور ہیومن ریسورس کو ہمیشہ تیار رکھا ہے۔
چند دن قبل صحافی و اینکر پرسن حامد میر نے ایک ٹیلی ویژن ٹاک شو میں سابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے صحافیوں کی ملاقات کا احوال بیان کرتے ہوئے کچھ خدشات ظاہر کیے تھے جو اُن کے مطابق فوج کے سابق سربراہ نے ظاہر کیے تھے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/isper-pak-army-gen-bajwa.jpg