
سابق نگران وزیراعلیٰ محسن رضا نقوی وفاقی وزیر داخلہ ہوں گے اور انہیں سینیٹر بھی بنائے جانے کاامکان ہے۔
ذرائع کے مطابق محسن نقوی چئیرمین پی سی بی کے ساتھ ساتھ وفاقی وزیرداخلہ کے بھی فرائض سرانجام دیں گے۔
ذرائع کے مطابق محسن نقوی کو وزیرداخلہ 9 مئی واقعات کے تناظر اور تحریک انصاف کے ممکنہ احتجاج کو کاؤنٹر کرنے کیلئے بنایا جارہا ہے۔
پنجاب میں بھی انہوں نے تحریک انصاف کو بھرپور طریقے سے کاؤنٹر کیا تھا اور انکے ایک سالہ دور میں تحریک انصاف کے رہنماؤں کے گھروں پر چھاپے،کاروبار کی بندش، جبری پریس کانفرنسز انکی ہی مرہون منت ہے۔
https://twitter.com/x/status/1765802514060878175
مسلم لیگ ن کے کارکنوں نے اس پر خوشی کا اظہار کیا تھا جو اس تناظر میں نہیں کہ وہ بحیثیت وزیرداخلہ امن وامان کی صورتحال کو بہترکریں گے، ایف آئی اے اور پاسپورٹ کے معاملات میں بہتری لائیں گے،وہ تحریک انصاف پر مشکل وقت اور متوقع مزید مظالم پر خوشی کا اظہار کررہے ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1765805561734738356 https://twitter.com/x/status/1765838285341855956 https://twitter.com/x/status/1765807836292845978 https://twitter.com/x/status/1765807396708839782
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/mohsan1i1h.jpg