
سابق نگراں وزیراطلاعات و نشریات جان اچکزئی نے وزیراعظم ، آرمی چیف سمیت سول و عسکری قیادت کو بدنام زمانہ گینگسٹر سے تشبیہ دیدی ہے۔
تفصیلات کے مطابق نگراں دور حکومت میں وزیر اطلاعات و نشریات کے عہدے پر فرائض سرانجام دینے والے جان اچکزئی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر وزیراعظم شہباز شریف، آرمی چیف عاصم منیر اور سول ملٹری لیڈر شپ کی ایک تصویر کو بدنامہ زمانہ گینگسٹر گروپ کے ساتھ جوڑ کرشیئر کیا اور اس پر تالیاں بھی بجائیں۔
https://twitter.com/x/status/1799723417677230559
جان اچکزئی نے سول ملٹری لیڈر شپ کو جس گروہ سے ملایا وہ انگلینڈ کا بدنام زمانہ سٹریٹ گینگ "پیکی بلائنڈرز" جو جرائم پیشہ افراد پر مشتمل تھا اور چوری ، ڈکیتی، تشدد، اغوا برائے تاوان جیسے جرائم میں ملوث تھا، جس کی نشاندہی سوشل میڈیا صارفین نےبھرپور انداز میں کی۔
https://twitter.com/x/status/1799872375535575070
جان اچکزئی کی اس پوسٹ پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک نئی بحث شروع ہوگئی اور جان اچکزئی کی اس پوسٹ پر انہیں خوب آڑے ہاتھوں لیا گیا۔
صحافی احمد وڑائچ نے اس پوسٹ کے ساتھ بدنام زمانہ گینگ کی تفصیلات شیئر کیں اور کہا کہ کیا شاندار اثاثے رکھے ہوئے ہیں ہم نے۔
https://twitter.com/x/status/1799832815019979165
فرزانہ نامی صارف نے کہا کہ اگر ایسی ویڈیو ہم شیئر کردیں تو ویگو ڈالا آجائے، یہ اپنے مائی باپ کو کرمنل گینگسٹر سے ملارہا ہے، ان کا ویڈیو ایڈیٹر بھی کوئی انصافی ہے۔
https://twitter.com/x/status/1799904655767490999
ارشد نامی صارف نے کہا کہ جان اچکزئی نے آرمی چیف و دیگر کو گینگسٹر سے ملادیا، توبہ کیسے کیسے نمونے ہیں یہ۔
https://twitter.com/x/status/1799835228103647429
سلمان جلیل نے کہا کہ عمران خان نے سچ کہا تھا کہ ایک تویہ پڑھے لکھے نہیں ہیں اوپر سے پڑھنے کی کوشش بھی نہیں کرتے۔
https://twitter.com/x/status/1799850409013776499
ارشد نامی صارف نے جان اچکزئی کیلئے تالیاں بجائیں۔
https://twitter.com/x/status/1799836406619193609
https://twitter.com/x/status/1800198939100274954
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/5janjkjkjkjsjjdkjsjsks.png
Last edited by a moderator: