سابق چیف جسٹس افتخارچوہدری کی گاڑی سے ٹکر،متاثرہ شخص کاباپ تھانے پہنچ گیا

iftikhar-ch11.jpg


اسلام آباد میں شہری نے سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی گاڑی سے ٹکر لگنے پر ان کے خلاف مقدمہ درج کروانے کیلئے درخواست دیدی ہے۔

خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد کے تھانہ آبپارہ میں شہری نے چیف جسٹس کے خلاف مقدمہ درج کرنے کیلئے درخواست دی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ درخواست گزار کے بیٹے کو کشمیر ہائی وے اسپورٹس کمپلیکس کے قریب سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری کی گاڑی نے ٹکر ماری ہے۔

درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ میرے بیٹے کو گاڑی سے ٹکر ماری گئی اور بعد میں سابق چیف جسٹس افتخار کے گارڈ نے اس پر تشدد بھی کیا،افتخار چوہدری موقع سے فرار ہوگئے تھے۔


شہری نے تھانے میں دی گئی درخواست میں استدعا کی کہ ٹکر لگنے اور تشدد سے میرے بچے کی ٹانگ ٹوٹ گئی جس سے میرا بیٹا معذور ہوگیا ہے، لہذا سابق چیف جسٹس افتخار چوہدر کے خلاف مقدمہ درج کرکے تحقیقات کی جائیں۔
 

samkhan

Chief Minister (5k+ posts)
غلطی اس شخص کہ بیٹے کی ہے. اس شخص کہ بیٹے کو چاہئے تھا کہ وہ سوره کہف تلاوت کر کہ گھر سے نکلتا .حدیث میں آتا ہے کہ جو شخص سوره کہف کا آخری رکوع جمعہ کو تلاوت کرتا ہے الله اسے کانے دجال کہ شر سے محفوظ رکھے گا
 

Back
Top