سازش کی تحقیقات کیلئےکمیشن،نتیجہ مریم اورنگزیب پہلےہی جانتی ہیں؟تبصرے

6maryamnatwwjasmabsra.jpg

بیرونی سازش پر کمیشن ابھی بنا نہیں اور مریم اورنگزیب نے پہلے ہی نتیجہ اخذ کرلیا اور اپنی حکومت کو کلین چٹ دے ڈالی۔ مریم اورنگزیب کے اعلان پر سوشل میڈیا صارفین کے دلچسپ تبصرے دیکھنے کو مل رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مریم اورنگزیب نے کہا کہ بیرون ملک سازش کا کہہ کر جو الزامات لگائے جا رہے ہیں اس پر انکوائری کمیشن منصفانہ طریقے سے اس بات کا فیصلہ کرے گا کہ بیرون ملک سازش کا اصل کردار عمران خان ہے۔ یہ کمیشن آزادانہ ہوگا اور تمام انکوائری پاکستان کے عوام کے سامنے کی جائے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ ایک انکوائری کمیشن بنایا جائے جو غیرجانبدار ہوگا، جو منصفانہ اور آزادانہ طریقے سے اس سازش کی تحقیقات کرے جو عمران خان صاحب کر رہے ہیں۔

تاہم وفاقی وزیر اطلاعات کے بیان پر سوشل میڈیا صارفین نے تبصرے کرتے ہوئے کہا ہے کہ ابھی تو تحقیقات بھی نہیں ہوئیں، لیکن مریم اورنگزیب نے کمیشن کی رپورٹ پہلے ہی پبلک کر دی ہے۔ عائزہ علی خان نے کہا کہ کمیشن ابھی بنا نہیں، انویسٹی گیشن ابھی ہوئی نہیں، سازش کے جھوٹے بیانیہ کا ثبوت ابھی آیا نہیں، لیکن محترمہ مریم اورنگزیب صاحبہ نے کمیشن کی رپورٹ پبلک بھی کر دی ہے۔

https://twitter.com/x/status/1522426041104539648
احسان راجپوت نے کہا یہ جو عمران روز تماشہ کرتے ہیں سازش سازش حکومت اس پہ کمیشن بنا رہی ہے جو ثابت کرے گا کہ عمران خان جھوٹ بول رہے ہیں۔ مریم اورنگزیب لو جی کمیشن بنا نہیں فیصلہ عمران کے خلاف آ بھی گیا عوام کو کیا سمجھتے ہیں یہ کرائے کے قاتل غدار چور لوگ۔

https://twitter.com/x/status/1522427546524037121
توقیر احمد رضا نے کہا آزاد اور خود مختار کمیشن جو یہ نتیجہ اخذ کرے گا کہ کوئی سازش نہیں ہوئی ، سب عمران خان کا ڈرامہ تھا۔

https://twitter.com/x/status/1522369949095845890
ضیاالرحمان بولے کہ کمیشن "منصفانہ فیصلہ کرے گا کہ غیر ملکی سازش کا بیانیہ سارا ڈرامہ تھا اور اس کے پیچھے اصل کردار عمران خان تھا"۔مریم اورنگزیب ماں صدقے جائے اپنے خلاف آپے ای کمیشن بنائی جا رے او تے اس کمیشن نے کی نتیجہ کڈنا او وی ڈکلیئر کری جا رے او۔

https://twitter.com/x/status/1522262958054776833
طاہر ملک نے کہا اسے کہتے ہیں کمیشن، ڈان نیوز نے مریم اورنگزیب کے الفاظ لکھے ہیں جسکے مطابق "ہم ایک کمیشن بنائیں گے جو تحقیقات کر کے بتائے گا کہ عمران خان ڈرامہ کر رہا ہے" لفظ "ڈرامہ" سٹیٹمنٹ میں شامل ہے یعنی یہ لوگ تحقیقات سے پہلے ہی اپنا فیصلہ کرچکے۔

https://twitter.com/x/status/1522225946757062659
صدف خان نے کہا کہ حکومت ایک کمیشن بنارہی ہے جو انکوائری کے بعد فیصلہ کرے گا کہ امریکی سازش صرف ڈرامہ تھا اور یہ بھی کہ اس سارے ڈرامے کے پیچھے اصل کردار عمران خان تھا۔ مریم اورنگزیب

کمیشن ابھی بنا نہیں اور آپ نےخود ہی سنا دیا کہ وہ کیا فیصلہ کرے گا۔

https://twitter.com/x/status/1522227618979983361
صحافی جاوید حسن نے کہا کہ شکر ہے کمیشن کے حوالے سے شرائط سادہ اور غیر مبہم ہیں کیونکہ "عمران خان کو سازش کے لیے ذمہ دار قرار دے دیا گیا ہے"۔

https://twitter.com/x/status/1522225354391314433
 

thinking

Prime Minister (20k+ posts)
Pmln leaders are low brain peoples and they can easily made Ch..otia to Thiers followers.. I wounder..is there any knowledgeable person in Pmln and among Thiers followers??