
پی ٹی آئی سوشل میڈیا ٹیم سے متعلق فیاض الحسن چوہان کی پریس کانفرنس کا سوشل میڈیا پر مذاق بن گیا، دلچسپ میمز اور تبصرے وائرل
گزشتہ روز پی ٹی آئی چھوڑنے والے فیاض الحسن چوہان نے پریس کانفرنس کی جس میں انہوں نے دعویٰ کیا کہ وہ خود بھی سافٹ وئیر انجینئر ہیں اور پی ٹی آئی سوشل میڈیا ٹیم کا الگورتھم جانتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی ٹویٹر، فیس بک، انسٹا، ٹک ٹاک کے ہیڈ آفس سان فرانسسکو، یورپ اور یوکے میں ہیں۔تحریک انصاف کی سوشل میڈیا ٹیم میں 30 ہزار نوجوانوں کو 25 ہزار روپے ماہانہ پر بھرتی کیا گیا،باہر سے پوسٹیں بن بن کے آتی تھی گروپوں کے اندر۔
انہوں نے مزید کہا کہ الگورتھم کیا ہے؟ یہ عام ریڑھی والے چھابڑی والے بیچارے کو سمجھ نہیں آے گی میں سمجھاتا ہوں میں خود سوفٹ ویئر انجینیئر ہوں الگورتھم ایک سیٹ آف ٹولز کہہ لیں یا ایک سوفٹ ویئر کہہ لیں، یا ایک پروگرامنگ کہہ لیں یا ایک میکنزم کہہ لیں
فیاض الحسن چوہان کے خود کوسافٹ وئیرانجینئر کہنے اور 30 ہزار نوجوانوں کو 25 ہزار ماہانہ کے دعوے پر سوشل میڈیا صارفین ان کا مذاق اڑاتے رہے، ان کا کہنا تھا کہ اتنا عظیم ٹیلنٹ سیاست کی نذر ہوگیا، اسکی مدد سے تو ہم ایک نیا بل گیٹس پید اکرسکتے تھے۔
سوشل میڈیا صارفین دلچسپ میمز اور تبصروں سے فیاض الحسن چوہان کا مذاق اڑاتے رہے
https://twitter.com/x/status/1666392799959236610 https://twitter.com/x/status/1666360399841640453 https://twitter.com/x/status/1666193507533348869
جمیل فاروقی نے تبصرہ کیا کہ چوہان صاحب ایک کہنہ مشق سافٹ وئیر انجینئر ہیں ، ہمیں افسوس رہے گا کہ اتنا بہترین انجینئرنگ ٹیلنٹ سیاست میں ضائع کیوں ہوا ، نوجوانانِ پاکستان کو اُن کی عظیم تعلیمی خدمات سے استفادہ کرنا چاہئیے تاکہ ہم سافٹ وئیر انڈسٹری میں " بُل گیٹس" کو مات دے سکیں
https://twitter.com/x/status/1666379534881415169
عائشہ خان نے لکھا کہ ایک سال سے ہمارے ملک میں روایت قائم ہے کہ جو حوالات میں کچھ دن گزارے گا اس کا سافٹ ویئر اپڈیٹ ہو جائے گا لیکن بندہ وہاں سے سافٹ ویئر انجینئر بن کر نکلے گا یہ آب شروع ہوا ہے
https://twitter.com/x/status/1666359379384315904
وقاص امجد نےلکھا کہ اگر پٹواری فیاض الحسن چوہان کو اپنا سوفٹویر انجینئر ماننے لگے تو پھر تو نوازشریف اور زرداری بھی نیلسن منڈیلا ہے، مریم نواز بھی انگلش لٹریچر پڑھ کر شکسپئیر ثانی ہے۔۔۔۔
https://twitter.com/x/status/1666333776543195137
طلعت محمود نے طنز کیا کہ فیاض الحسن چوہان کا سوفٹویئر ایسا اپڈیٹ ہوا کہ خود کو سوفٹویر انجینئر کہنا شروع ہوگئے.
https://twitter.com/x/status/1666425215239217152
سلمیٰ نے ایک تصویر شئیر کرتے ہوئے لکھا کہ شہور سافٹ ویئر انجینئر فیض الحسن چوہان پی ٹی آئی سوشل میڈیا کا الگورتھم چیک کرتے ہوۓ
https://twitter.com/x/status/1666398704444534785
راجہ اخلاق جنجوعہ نے تبصرہ کیا کہ 25 ہزار ماہانہ کے ساتھ میرے 27 لاکھ روپے بنتے ہیں جو مجھے اب تک نہیں ملے۔ فیاض الحسن بتائیں آپ منسٹر تھے اور سافٹ وئیر انجینئر بھی۔ آپکے ہوتے ہوئے ہمیں اپنے پیسے کیوں نہیں ملے
https://twitter.com/x/status/1666399764303294465
سلیمان خان نے لکھا کہ میں فیاض الحسن چوہان پر کیس کرنے کا رہا ہوں کیونکہ مجھے زمان پارک سے اطلاع ملی ہے کہ ٹویٹس کی مد میں آپ کے ایک سال کی تنخواہوں کا چیک فیاض الحسن چوہان نے خود کیش کر کے ہڑپ کیا ہے اگر اور انصافی بھائی کو ابھی تک نہیں ملی تو وہ بھی چوہان نے کھائی ہوگی
https://twitter.com/x/status/1666425021261021187
عامر شاہ نے تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ لگتا ہے فیاض الحسن چوہان کا سوفٹویئر اوور اپڈیٹ ہوگیا ہے
https://twitter.com/x/status/1666422103464202241
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/chohanaiahaah.jpg