سالگرہ مبارک دوست۔ دن تو یہ لمبی زندگی کی دعا دینے کا تھا مگر..مراد سعید

battery low

Minister (2k+ posts)
https://twitter.com/x/status/1760397348302123328
سالگرہ مبارک دوست۔ دن تو یہ لمبی زندگی کی دعا دینے کا تھا مگر غنیمت ہو جو اس زندگی میں تمہیں انصاف ہی دے پائیں۔لڑ رہے ہیں۔ لڑتے رہیں گے کہ ابھی خاصا قرض چُکانا ہے۔ دعا کرنا کہ جو تم سے نام ساتھ منسوب ہیں ان کا مان رکھ پائیں بس۔
https://twitter.com/x/status/1760276191506800664 عمران خان کے دورِ حکومت میں کسی کی جرات نہیں تھی آپ کے گھروں پر ڈرون حملے ہوں۔ آپ کے گھروں کی بہو بیٹیاں، ننگے سر ننگے پیر گھروں سے نکلنے پر مجبور ہوں اور آئ ڈی پی کیمپس میں رُلیں۔ یہاں تک کہ جب پوری دنیا میں وبا پھیلی اور آپ کے آس پاس کےملکوں سے لے کر دنیا کے ترقی یافتہ ملکوں کے باسی تک سانس لینے تک کو محتاج ہوگئے اُس نے سب کے مخالف جاکر آپ کی عزتِ نفس کو ترجیح دی۔ اپنے احساس سے آپ کو سر ڈھانکنے کی جگہ دی، آپ کا پھیلا ہاتھ سمیٹ کر اپنے ہاتھوں سے آپ کے لیے رزق پروسا۔ دنیا میں آپ کا سر اونچا رکھنے کے لیے وہ سب سے لڑ گیا۔ آج وہی عمران خان جس کے لیے آپ کی خوداری، آپ کی عزتِ نفس اپنی جان سے مقدم تھی اُس کے گھرپر قبضہ کرکے اُس کو اذیت دینے کے لیے اُس کی پردہ دار اہلیہ کے ساتھ ناروا سلوک کیا جارہا ہے۔ ڈاکٹر، وکلاء، رشتہ داروں تک کو ان تک رسائی نہیں دی جارہی۔ صرف اُس شخص کو توڑنے کے لیے کہ جس کا واحد قصور آپ کے حق کے لیے کھڑا ہونا ہے ایک پردہ دار عورت پر بہتان تراشیاں کی گئیں۔ اس کی عبادت کو جادو ٹونا، اس کے صدقات کو عملیات کہا گیا۔ اس کے کردار پر رقیق حملے کیے گئے اس کا وہ رشتہ کہ جو اللہ کا نام لے کر جوڑا گیا ہو اس پر بھری عدالت میں نازیبا سوال اٹھائے گئے اور اب اس کی زندگی بھی داؤ پر لگا دی گئی ہے۔ عمران خان اور بشری بی بی تو اس قربانی سے بھی گریزاں نہیں ہیں۔ اُن کے سامنے جو مقصد ہے وہ اُن کی زندگیوں سے بہت بڑا ہے۔ وہ اُن ہتکھنڈوں سے بہت آگے جاچکے ہیں جو انہیں توڑنے کے لیے اپنائے جارہے ہیں۔ مگر ہم اس بے انصافی پر چُپ رہ کر خاموش تماشائی بن کر کل کو اُس شخص سے نظریں کیسے ملایں گے؟ وہ جو دنیا کی ہر طاقت کے سامنے آپ کی چادر چاردیواری، آپ کی زندگی، آپ کی خوداری، آپ کے عقیدے تک کا محافظ تھا۔۔ چاہے اِس دنیا میں ہو یا اُس دنیا میں، ہم اُس شخص سے نظریں کیسے ملائیں گے؟
 
Last edited by a moderator: