سال 2023 میں برین ڈرین میں کتنے سو فیصد کا بڑا اضافہ دیکھنے میں آیا؟

braindra11h1h21.jpg

پاکستان میں 2023 میں برین ڈرین میں 119 فیصد کا بڑا اضافہ سامنے آیا، جس نے حکمرانوں کی جانب سے قوم کے مستقبل کو روشن اور سنہرا بنانے کے دعووں کا پول کھول دیا۔

اقتصادی سروے 2023-24 میں حکومت نے بتایا ہے کہ 2023 میں 45,687 اعلیٰ تربیت یافتہ افراد بیرون ممالک ملازمت کے حصول کیلیے روانہ ہوئے جبکہ 2022 میں یہ تعداد 20,865 رہی تھی، اسی طرح اعلیٰ کوالیفائیڈ افراد کے ملک چھوڑنے کی شرح میں بھی 26.6 فیصد کا اضافہ دیکھا گیا ہے۔

2023 میں پنجاب سے 489,301، خیبرپختونخوا سے 210,150، سندھ سے 72,382 اور قبائلی علاقوں سے 36,609 مزدروں نے بیرون ملک ہجرت کی,ماہرین کا کہنا ہے کہ 2021 کے آخر میں شروع ہونے والے معاشی بحران کے سبب برین ڈرین میں اضافہ ہوا ہے، تقریبا 50 فیصد صنعتی یونٹس جزوی یا مکمل طور پر بند ہیں، جس کی وجہ سے ملک میں ملازمتوں کا فقدان پیدا ہو رہا ہے۔

اقتصادی سروے کے مطابق پاکستانی ورکرز ترسیلات زر بھجوا کر ملک کے معاشی منظر نامے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں، سروے کے مطابق مجموعی طور پر دنیا کے 50 ممالک میں 13.53 ملین پاکستانی قیام پذیر ہیں، جن میں سے 96 فیصد پاکستانی خلیجی ممالک میں روزگار کی سہولیات حاصل کر رہے ہیں۔

سال 2023 کے دوران بیورو آف امیگریشن اینڈ اوورسیز ایمپلائنمنٹ اور اوورسیز ایمپلائنمنٹ کارپوریشن نے بیرون ملک جانے کے خواہش مند 862,625 کارکنوں کی رجسٹریشن کی ہے، جو کہ گزشتہ سال کے مقابلے میں 4 فیصد زیادہ ہے۔
تازہ ترین لیبر فورس سروے 2020-21 کے مطابق ٹوٹل لیبر فورس 71.76 ملین ہے، جس میں سے 67.25 برسرروزگار ہے، جبکہ 4.51 ملین کو بیروزگاری کا سامنا ہے، اس طرح ملک میں بیروزگاری کی شرح 6.3 فیصد ہے، سب سے زیادہ 11.1 فیصد بیروزگاری 15سے 24 سال کے نوجوانوں میں پائی جاتی ہے، 25 سے 34سال کے افراد میں بیروزگاری کی شرح 7.3 فیصد ہے۔
 
Awan S

Chief Minister (5k+ posts)
بہت برین ہے بھائی - پچیس کروڑ کی آبادی ہے جتنے لوگ بھی پاکستان سے جایئں کم ہیں - اتنی بڑی آبادی کے لئے وسائل بہت کم ہیں - سب کچھ ہم خود ہی کھا جاتے ہیں پھر بھی کم پڑتا ہے اور باہر سے کھانے کے سامان کے خام اجزا ہ منگانے پڑتے ہیں - اتنا برین ہے کہ سمبھالے نہیں سمبھلتا - جانے دو لوگوں کو باہر - ان کی ذاتی زندگی بہتر ہو گی ملکی وسائل پر بوجھ کم ہو گا اور وہ وہاں سے قیمتی زر مبادلہ بھیجیں گے - حکومت کو جنگی بنیادوں پر عوام ملک سے باہر ملازمت کا بندوبست کرنا چاہئے
 
zaheer2003

اس حساب سے ہمیں کب سکلڈ امیگریشن کی ضرورت پڑے گی ؟
 
Awan S

Chief Minister (5k+ posts)
اس حساب سے ہمیں کب سکلڈ امیگریشن کی ضرورت پڑے گی ؟
ہمیں سکلڈ امیگریشن کی کبھی ضرورت نہیں پڑے گی البتہ اپنے نو جوانوں کو سکلز کے لئے دوسرے ممالک بھیجنا چاہئے
 
zaheer2003

Chief Minister (5k+ posts)
ہمیں سکلڈ امیگریشن کی کبھی ضرورت نہیں پڑے گی البتہ اپنے نو جوانوں کو سکلز کے لئے دوسرے ممالک بھیجنا چاہئے
کیوں بھئی ہمیں صرف گدھا مزدوری کرنی ہے ہمیں انڈسٹریل ریولوشن لانے کیلئے دماغ یا ایکسپرٹس نہیں چاہیں ؟ ہامرے ڈیم ہمیشہ باہے کے لوگ آکر بنائیں گے ؟

ہمیں سائنس میں ریسرچ نہیں چاہیئے بس برین ڈرین کر کے چند ڈالر کمائیں کوئی ہمارے آئی فون جیسی ایجاد کر کے ڈھیروں ڈالر نہ کمائے ؟​
 
Awan S

Chief Minister (5k+ posts)
کیوں بھئی ہمیں صرف گدھا مزدوری کرنی ہے ہمیں انڈسٹریل ریولوشن لانے کیلئے دماغ یا ایکسپرٹس نہیں چاہیں ؟ ہامرے ڈیم ہمیشہ باہے کے لوگ آکر بنائیں گے ؟

ہمیں سائنس میں ریسرچ نہیں چاہیئے بس برین ڈرین کر کے چند ڈالر کمائیں کوئی ہمارے آئی فون جیسی ایجاد کر کے ڈھیروں ڈالر نہ کمائے ؟​
باہر سے تربیت یافتہ لوگ اپنے ملک میں لانے ہمیں بہت مہنگے پڑتے ہیں اس سے کہیں سستا ہے ہم اپنے لوگوں کو تربیت کے لئے ملک سے باہر بھیجیں - جیسے حکومت اے آئی اور زراعت کی تربیت کے لئے لاکھوں نو جوانوں کو چین بھیج رہی ہے - اس طرح نو جوانوں کو امریکہ جاپان اور دیگر ترقی یافتہ ملکوں میں بھیجیں تا کہ اپنے لوگوں کو روزگار ملے نہ کہ باہر والوں کو ڈالر میں بھاری سیلری ادا کریں -
 
zaheer2003

Chief Minister (5k+ posts)
باہر سے تربیت یافتہ لوگ اپنے ملک میں لانے ہمیں بہت مہنگے پڑتے ہیں اس سے کہیں سستا ہے ہم اپنے لوگوں کو تربیت کے لئے ملک سے باہر بھیجیں - جیسے حکومت اے آئی اور زراعت کی تربیت کے لئے لاکھوں نو جوانوں کو چین بھیج رہی ہے - اس طرح نو جوانوں کو امریکہ جاپان اور دیگر ترقی یافتہ ملکوں میں بھیجیں تا کہ اپنے لوگوں کو روزگار ملے نہ کہ باہر والوں کو ڈالر میں بھاری سیلری ادا کریں -​
اس سے بہت بہتر ہے اپنا برین ڈرین نہ ہو۔۔۔جو

unskilled labour

ہے وہ باہر جا رہی ہے عشرہ سے زیادہ ہو گیا​
 
Awan S

Chief Minister (5k+ posts)
اس سے بہت بہتر ہے اپنا برین ڈرین نہ ہو۔۔۔جو

unskilled labour

ہے وہ باہر جا رہی ہے عشرہ سے زیادہ ہو گیا​
سکلڈ لیبر اگر ملک کے اندر بے روزگار ہے تو ملک سے کیوں باہر نہ جائے ؟
 
zaheer2003

Chief Minister (5k+ posts)
سکلڈ لیبر اگر ملک کے اندر بے روزگار ہے تو ملک سے کیوں باہر نہ جائے ؟​
back to square one

بے روزگار کیوں ہے ؟
کیونکہ انڈسٹری بند ہے
انڈسٹری کیوں بند ہے ؟
کیونکہ خام مال کی امپورٹ بند رکھی
خام مال کی امپورٹ کیوں بند ہے ؟
کیونکہ ڈالر جو ورثے میں ملا اچھی مینجمنٹ نہیں کی اور کرپشن سمیت نہ جانے کون کون سے اللے تللے کیے۔
ڈالر کمانے والے رستے ایکسپورٹ اور ریمیٹینس کو تالے لگائے گے۔
سارے ملک میں ظلم و ستم پر زور رکھا گیا اور دنیا اس کو دیکھتی ہے جس سے سب نے منہ لگانا چھوڑ دیا۔

ابھی کل ہی چائنہ نے بھی تھڈا مارا۔۔
ڈائیریکٹ فارن انویسٹمنٹ ۵۰ سال کی کم ترین سطح پر آگئی​