
سال دوہزار چوبیس میں وفاقی پولیس کی توجہ صرف پی ٹی آئی پہ رہی۔۔۔جرائم پیشہ عناصر کے سامنے بس ہینڈز اپ
تفصیلات کے مطابق جب سے وزیرداخلہ محسن نقوی کے منظور نظر علی ناصر رضوی کوآئی جی اسلام آباد تعینات کیا گیا ہے، اسلام آباد میں وارداتوں میں تشویشناک حد تک اضافہ ہوگیاہے۔ سینکڑوں افراد قتل ہوچکے ہیں، ہزاروں ڈکیتی کی وارداتیں، ہزاروں شہری موٹرسائیکلوں سے محروم ہوچکے ہیں
جی این این کے صحافی عثمان بٹ کے مطابق اسلام آباد شہر میں 163 افراد کو قتل کردیا گیا
انکے مطابق ڈکیتی کی پونے 2 ہزار کے قریب وارداتیں رپورٹ ہوئیں،دوران ڈکیتی کئی افراد جان سے بھی گئے، شہریوں کی 3650 موٹرسائیکلیں چوری ہوگئیں
https://twitter.com/x/status/1873298897558442054
ایک سال میں 495 افراد کو گاڑیوں سے محروم کردیا گیا، ان سے اسلحہ کی نوک پر گاڑیاں چھینی گئیں
اس پر شہری پھٹ گئے ان کا کہنا تھا پولیس امن وامان قائم کرنے کی بجائے کسی اور طرف مصرف ہے۔
رواں سال درجنوں افراد کو تاوان کیلئے اغوا کیا گیا، شہر میں دندناتے ڈاکوؤں اور راہزنوں نے 1770 وارداتیں کرڈالیں،ڈکیتی کی وارداتوں کے دوران ڈاکوؤں نے 16 افراد کو قتل کردیا۔
صحافی نصرت جاوید کے مطابق اسلام آباد میں سیف سٹی کیمرے ہونے کے باوجود 163 افراد قتل ہوئے 432 گاڑیاں چھینی گئی ہیں ( چوری ہونیوالی الگ ہیں ) ،
https://twitter.com/x/status/1872492886807421219
نصرت جاوید کا کہنا تھا کہ پولیس کے مطابق جرائم کی شرح بڑھنے کی وجہ جلسے جلوس ہیں، پولیس کا کہنا تھا کہ ہمارا زیادہ اسلام آباد میں تحریک انصاف کے احتجاج ، جلسوں کو روکنے اور کاؤنٹر کرنے میں لگارہا۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/issh1i1h2h23.jpg