سامعہ خان کی 2 سال قبل کی ساری پیشنگوئیاں الٹ نکلیں؟

Kashif Rafiq

Prime Minister (20k+ posts)

سامعہ خان ماہر فلکیات کے دو سال پہلے لگاۓ گئے اندازے غلط ثابت نہیں ہوۓ اُن کا ستارہ اُلٹا چل رہا تھا اس لئے انہوں نے جو جو کہا سو فیصد اُس کا اُلٹ ہوا

محترمہ نے دو سال پہلے فرمایا تھا کہ اس سال فوج بہت مضبوط ہو جاۓ گی کیونکہ سیاستدان اپنی اپنی ڈومین میں چلے جائیں گے ۔سیاستدانوں کو ڈومین سے ہی باہر کردیا گیا، ایک سیاسی جماعت سے اسکا انتخابی نشان چھین لیا گیا، اسکے کئی اہم رہنماؤں کو سیاسی عمل سے باہر کردیا گیا۔

محترمہ فرماتی ہیں الیکٹرانک میڈیا اور اینکر حضرات بہت ترقی کرنے والے ہیں، الٹا میڈیا پر عمران خان کا نام لینے پر پابندی لگ گئی، کئی اینکرز کو نوکریوں سے نکال دیا گیا۔

سامعہ خان نے یہ بھی کہا کہ 2023 میں افراتفری بالکل نہیں ہو گی ۔پچھلے 2 سالوں میں ملک افراتفری اور سیاسی عدم استحکام کا کا شکار ہے

یہ بھی کہا کہ پاکستان کی غیبی مدد آنے والی ہے جسے سے سارے مسئلے حل ہو جائیں گے۔۔ غیبی مدد صرف آئی ایم ایف کے سخت شرائط کے قرضوں کی صورت میں آئی جس کے نتیجے میں بجلی کے ہوشربا بلز کا عوام کو سامنا کرنا پڑا۔ مہنگائی دوگنا سے بھی بڑھ گئی۔
https://twitter.com/x/status/1875287343466270998
 

ranaji

(50k+ posts) بابائے فورم
جیسی اس بے چاری کی شکل ویسے ہی اسکئ ہر پیش گوئی جھوٹی ثابت ہوئی یہ فراڈن سوائے ڈرامے بازی کے کچھ نہیں جانتی اصل میں فٹ پاتھ پر جو نجومی بیٹھے ہوتے ہیں انُ میں کچھ نا کچھ سچائی ہوتی ہے یہ فراڈن تو جھوٹ اور ڈرامے بازی کے سوا
کچھ نہیں جانتی آئی وڈی نجومن
 

Back
Top