سانحہ اے پی ایس،سزاپانےوالوں میں فوجی افسران بھی شامل ہیں،جنرل ر نعیم لودھی

12lofhi.jpg

سپریم کورٹ میں سانحہ آرمی پبلک اسکول از خود نوٹس کیس کی سماعت اور وزیراعظم کی پیشی کے حوالے سے دفاعی تجزیہ کار جنرل (ر) نعیم خالد لودھی نے کہا ہے کہ جتنے لوگ اس سانحے میں ملوث تھے بشمول فوجی افسران کے سب کو سزائیں ہوچکی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق آج سپریم کورٹ میں سانحہ از خود نوٹس کیس کی سماعت ہوئی جس میں سپریم کورٹ کی جانب سے طلب کرنے پر وزیراعظم عمران خان بھی پیش ہوئے اور سپریم کورٹ نے وزیراعظم سے سخت سوالات کیے، سماعت کے دوران عدالت نے اٹارنی جنرل کو 4ہفتوں میں وزیراعظم کے دستخط شدہ پیش رفت رپورٹ جمع کروانے کا حکم دیدیا ہے۔

نجی ٹی وی چینل جی این این کے پروگرام خبر ہے میں گفتگو کرتے ہوئے دفاعی تجزیہ کار جنرل (ر) نعیم لودھی نے کہا کہ شائد کم وقت ہونے پر وزیراعظم تیاری کے بغیر سپریم کور ٹ میں پیش ہوئے، کیونکہ بہت سی باتیں تھیں جو وزیراعظم کو سپریم کورٹ میں بتانی چاہیے تھیں مگر انہوں نے نہیں بتائیں شائد انہیں اس کی بریفنگ نہیں دی گئی جو ایک غلطی ہے۔

https://twitter.com/x/status/1458455547695534081
انہوں نے کہ سانحہ اے پی ایس میں 6 مجرمان کو سزائے موت سنائی گئی 5 پر عملدرآمد ہوچکا ایک مجرم نے سپریم کورٹ سے اسٹے لیا ہوا ہے ، 4 فوجی افسران کومختلف وجوہات پر اس کیس میں سزائیں دی گئی جن پر عمل درآمد بھی ہوچکا، اس کے علاوہ بہت سے دیگر افراد کو بھی کیفر کردار تک پہنچایا جاچکا ہے جن سے متعلق تشہیر نہیں کی جاتی ۔

اے پی ایس پر حملہ ایک اتنا بڑا حملہ تھا کہ میں کسی بھی طرح اس میں سیکیورٹی اداروں کو ڈیفنڈ نہیں کروں گا کہ اس میں صرف سویلین ذمہ دار تھے اور اسی لیے میں نے آپ کو آگاہ کیا کہ جن لوگوں کو اس سانحے کی ذمہ دار ٹھہرا کر سزا دی گئی ان میں فوجی بھی شامل ہیں اور ان کو بالکل ٹھیک سزائیں ہوئی ہیں۔

https://twitter.com/x/status/1458454957494050819
جنرل (ر ) نعیم لودھی نے کہا کہ جن کے جگر کے ٹکڑے ان سے چھن گئے ان کو کسی بھی اقدا م سے مطمئن نہیں کیا جاسکتا، انہیں تو آپ کو پیار اور محبت سے ہی برتاؤکرنا ہوگا، یہ کہنا کہ ہم نے یہ کردیا وہ کردیا اس سے زیادہ ہم کچھ نہیں کرسکتے ان کے زخموں پر نمک چھڑکنے سے مترادف ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ بھی ایک اہم بات ہے کہ شہداء کے ورثا کی جانب سے ریاست مجرم کو معاف یا خون بہا کا فیصلہ نہیں کرسکتی، تاہم واقعے کے تمام تر ذمہ داران کو کیفر کردار تک پہنچایا جاچکا ہے۔
 

The Sane

Chief Minister (5k+ posts)
یہ جج اور جرنیل مل کر وہ خطرناک کھیل کھیل رہے ہیں جس کا نتیجہ بہت برا ہو گا
 

Back
Top