
سپریم کورٹ آف پاکستان نے سانحہ آرمی پبلک اسکول سے متعلق از خود نوٹس کیس کی گزشتہ روز ہونےو الی سماعت کا تحریری فیصلہ جاری کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان کے تحریر کردہ فیصلے میں کہا گیا ہے کہ سانحہ میں شہید ہونے والے بچوں کے والدین کا مطالبہ ہے کہ واقعے میں نامزد افراد کے خلاف کارروائی کی جائے۔
تحریری فیصلے میں سپریم کورٹ کے 20 اکتوبر کے حکم نامے کو بھی شامل کیا گیا اور کہا گیا کہ وزیراعظم پاکستان نے سپریم کورٹ کو یقین دہانی کروائی ہے کہ ریاست اس معاملے میں اپنی ذمہ داری پوری کرے گی۔
حکم نامے میں کہا گیا کہ بچوں کے والدین کا کہنا ہے کہ جن لوگوں کے نام 20 اکتوبر کے سپریم کورٹ کے آرڈر میں شامل کیے گئے انہوں نے اپنی ذمہ داری پوری نہیں کی اور وہ لوگ اپنے فرائض پورے کرنے میں ناکام رہے، ریاست ذمہ داران کے خلاف کارروائی کے معاملے پر والدین کی پوری کو سنے اور 4 ہفتوں میں معاملے پرہونے والی پیش رفت کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کروائی جائے جن پر وزیراعظم پاکستان کے دستخط موجود ہوں۔
سپریم کورٹ کے فیصلے میں کہا گیا کہ وزیراعظم عمران خان نے سپریم کورٹ کے سامنے پیش ہوکر 20 اکتوبر کا حکم نامہ پڑھا اور یقین دہانی کروائی کہ متاثرہ خاندانوں کو انصاف فراہم کریں گے اور ان کی داد رسی کیلئے ہر ممکن اقدامات کریں گے۔
حکم نامے میں کہا گیا کہ وزیراعظم نے یقین دہانی کروائی کہ واقعے میں غفلت کے مرتکب ہونے والےافراد کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی، دوسری جانب بچوں کے والدین شہادت پر کوئی عذر قبول کرنے کیلئے تیار نہیں ہیں وہ نامز دافراد کے خلاف کارروائی چاہتے ہیں۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/aps-supreme-court-ik.jpg