
سانگھڑ میں نوجوان پسند کی شادی نہ کرانے آپے سے باہر ہوگیا,نوجوان نے پسند کی شادی نہ کروانے پر گھر میں فائرنگ کر دی۔
پولیس کے مطابق سانگھڑ کے علاقے علی جان مری میں پسند کی شادی نہ کرانے پر نوجوان نے فائرنگ کر کے اپنی ماں، 2 بہنوں اور بہنوئی کو قتل کر دیا فائرنگ کے بعد ملزم فرار ہو گیا,پولیس کے مطابق ملزم کی تلاش اور واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔
دوسری جانب لاہور کے نواں کوٹ میں ملزم نے چھری کے وار سے ممانی کو قتل اور ماموں کو زخمی کردیا جس کے بعد پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔
ترجمان ڈولفن فورس کا کہنا ہے کہ ملزم کا ماموں سے لین دین تنازع پر جھگڑا چل رہا تھا، ملزم نے طیش میں آکر ماموں کو چھری کے وار سے زخمی کر دیا۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ لڑائی جھگڑے کے دوران ملزم کے اہل خانہ نے بیچ بچاؤ کی کوشش کی، اسی دوران ملزم نے اپنی ممانی سمیت زوجہ اور بچوں کو بھی زخمی کیا۔
ڈولفن فورس کے ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ ملزم کی اہلیہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر دم توڑ گئی، ملزم شاہد کو گرفتار کر کے آلہ قتل برآمد کر لیا گیا۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/1h2h334.jpg