ساگ کھانے کا شوق مہنگا پڑگیا،4 فی میل ٹیچرز معطل

saagh1i1h21.jpg

ساگ کھانے کا شوق مہنگا پڑگیا۔۔قصور میں سکول کے اوقات کار میں ساگ توڑنے پر چار فی میل ٹیچرز معطل۔۔ ایکشن سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہونے کے بعد لیا گیا

نواحی علاقے میں ساگ کھانے کے شوق میں دو خواتین اساتذہ نوکری سے معطل ہوگئیں۔

تفصیلات کے مطابق بستی لعل شاہ کے علاقے میں واقع گرلز سکول میں تعینات 2 خواتین اساتذہ کو دوران ڈیوٹی ساگ توڑنے پر نوکری سے معطل کردیا گیا۔

کچھ روز قبل دونوں خواتین اساتذہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی، جس میں دیکھا جا سکتا تھا کہ دونوں اساتذہ ساگ توڑنے میں مصروف ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1846931233680556395
بعد ازاں انکوائری میں انکشاف ہوا کہ اساتذہ سکول میں حاضری لگا کر ساگ توڑنے گئی تھیں جس کے دونوں کو نوکری سے معطل کردیا گیا ہے۔

 

Rizwan2009

Chief Minister (5k+ posts)
کسی گاؤں میں تین بھائی رہتے تھے۔ ان کے گھر پر پھل کا ایک درخت تھا، جس کا پھل بیچ کر یہ دو وقت کی روٹی حاصل کرتے تھے۔ ایک دن کوئی مسافر ان کا مہمان بنا۔ اس دن بڑا بھائی مہمان کے ساتھ کھانے کے لیے بیٹھ گیا اور دونوں چھوٹے بھائی یہ کہہ کر شریک نہ ہوئے کہ ان کو بھوک ‏نہیں ہے۔ اس سے مہمان کا اکرام بھی ہو گیا اور کھانے کی کمی کا پردہ بھی رہ گیا۔ آدھی رات کو جب تینوں بھائی سو رہے تھے، مہمان اٹھا اور ایک آری سے اس درخت کو کاٹ کر اپنی اگلی منزل کی طرف روانہ ہو گیا۔ صبح اس گھر میں کہرام مچ گیا۔ سارا محلہ آنے والے مہمان کو کوس رہا تھا، جس نے اس گھر کی ‏واحد آمدن کو کاٹ کر پھینک دیا تھا۔ چند سال بعد وہی مہمان دوبارہ اس گاؤں میں آیا تو دیکھا کہ اب اس بوسیدہ گھر پر جہاں وہ مہمان ہوا تھا، اب عالی شان گھر بن گیا تھا۔ ان تینوں بھائیوں کے دن بدل گئے تھے۔ تینوں بھائیوں نے درخت کے پھل نکلنے کے انتظار کی امید ختم ہونے پر زندگی کی گزر و اوقات کے لیے دوسرے اسباب کی ‏تلاش شروع کر دی تھی اور اللہ تعالیٰ نے ان کو ذرائع آمدن میں برکت عطا فرما دی۔ اس لیے کہتے ہیں کہ اگر ایک در بند ہوتا ہے تو اللّہ کی ذات سو نئے در کھول دیتی ہے۔
 

Back
Top