
ضلع ساہیوال کے تھانہ ہڑپہ کی حدود میں 3 روز قبل 4 سالہ بچی نورفاطمہ کی لاش برآمد ہوئی تھی، جس کے بعد پولیس نے لاش سے شواہد جمع کر کے تحقیقات کا آغاز کیا تھا۔
پولیس نے تحقیقات میں پتا چلایا کہ کمسن بچی کی قاتل اس کے باپ کی محبوبہ صائقہ ہے۔ پولیس نے مرکزی ملزمہ سمیت 3 ملزموں کو گرفتار کیا ہے۔
تحقیقات سے پتا چلا ہے کہ مقتولہ بچی کا باپ اور ملزمہ صائقہ ایک دوسرے سے محبت کرتے تھے اور خاتون اپنے محبوب کی بیٹی کو اپنی محبت کی راہ میں رکاوٹ سمجھتی تھی اسی لیے اس نے اسے ٹھکانے لگانے کا منصوبہ بنایا۔
ملزمہ صائقہ نے 4 سالہ نور فاطمہ کو قتل کر کے اس کی لاش کو ویرانے میں پھینک دیا تھا۔ اطلاعات کے مطابق نور فاطمہ گھر سے کھیلنے کیلئے نکلی تو اس خاتون نے موقع پاکر اس کا گلہ دبا کر اس کا قتل کیا اور لاش کو پھینک کر خود اپنے گھر چلی گئی۔
تھانہ ہڑپہ پولیس کا کہنا ہے کہ شواہد کی روشنی میں ملزمہ صائقہ کے علاوہ اس کی ماں بشیراں اور ان کے ملازم منیر کو بھی گرفتار کیا گیا ہے، تینوں ملزمان کے خلاف قتل اور دیگر دفعات کے تحت خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/wom1m1n.jpg