ستمبر کے دوران ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قیمت میں کتنااضافہ ہوا؟

sep1h11hi1h1.jpg

روپے کی قدر میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے, ایک ماہ کے دوران ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں 6.1 فیصد کا اضافہ ہوا,ستمبر میں روپے کی قدر میں اضافے نے اگست میں روپے کی کم ہونے والی قدر کو تقریباً پورا کر دیا ہے ، پانچ ستمبر کو روپیہ ڈالر کے مقابلے میں 307.1 روپے کی ریکارڈ کم ترین سطح پر پہنچ گیا تھا،

بلیک مارکیٹ کی کارروائیوں کو روکنے کے لیے اقدامات شروع کرنے کے بعد روپے کی قدر میں اضافہ ہونا شروع ہوا گزشتہ ماہ کے آخری کاروباری روز 29 ستمبر کو انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قیمت 0.3 فیصد اضافے کے ساتھ 287.8 روپے ریکارڈ کی گئی,5 ستمبر سے لے کر 29 ستمبر تک انٹربینک میں ڈالر 20 روپے جبکہ اوپن مارکیٹ میں 40 روپے سستا ہو چکا ہے۔

رواں ہفتے امریکی ڈالر کرنسی ایکسچینج کی دونوں مارکیٹوں میں ریورس گیئرمیں رہا اور روپیہ کو استحکام ملا,ہفتہ وار کرنسی رپورٹ کے مطابق غیرقانونی سرگرمیوں میں ملوث مشکوک شعبوں کے خلاف کریک ڈاؤن کی وجہ سے رواں ہفتے ڈالر تنزلی کا شکار رہا جب کہ ہفتہ وار کاروبار میں ڈالر کے مقابلے میں روپیہ مزید 1.38فیصد مضبوط ہوا۔ ڈالر کے انٹربینک و اوپن ریٹ میں فرق مزید گھٹ کر 0.09فیصد رہ گیا۔

رواں ہفتے انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 4.03روپے گھٹ کر 287.73روپے کی سطح پر بند ہوئی۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 3.50روپے کی کمی سے 288 روپے ہوگئی ۔ برطانوی پاؤنڈ کے انٹربینک ریٹ 8.06روپے گھٹ کر 349.86 روپے اور اوپن مارکیٹ میں 18روپے کی کمی سے 353روپے ہو گئے۔

انٹربینک میں یورو کرنسی کی قدر 8.17روپے گھٹ کر 302.44روپے ہوگئی جب کہ اوپن مارکیٹ میں 9روپے کی کمی سے 306روپے ہوگئی ۔ انٹربینک میں ریال کی قدر 1.08روپے گھٹ کر 76.70روپے پر بند ہوئی جب کہ اوپن مارکیٹ میں ریال 2.50روپے گھٹ کر 76.20روپے پر بند ہوا۔

درہم کی قدر انٹربینک میں 1.10روپے گھٹ کر 78.33روپے ہوگئی جب کہ اوپن مارکیٹ میں 3روپے گھٹ کر 79.80روپے ہوگئی۔
 

bahmad

Minister (2k+ posts)
All benefits of increase Dollar gone to Ashrafia because their business are outside the country
 

wasiqjaved

Chief Minister (5k+ posts)
Is se mehngai kam hui???
Nahi nah, to kia faida
Dollar ke rate ko artificially control kerna.... Yeh kaam to Ishaq Dar bhi ache se kerta tha.

Dollar ka rate ager itni jaldi uper neechay aa jaa raha hota hai to iss ka matlab instability hee hota hai. Ye baat F.A. paas dollar generals kabhi nahi samajh paein ge.