سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمان کی ناراض کیوں ہیں؟وجہ سامنے آ گئی

11fazurlrehamannsjshshsh.jpg


سربراہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ وجے یو آئی مولانا فضل الرحمن کی ناراضگی کی وجہ سامنے آگئی ہے۔ نجی ٹی وی چینل نے اپنے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ کی مولانا فضل الرحمان کی خواہش ہے کہ انتخابات میں ایک سال کی تاخیر کی جائے لیکن چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی آصف علی زرداری نے مخالفت کی تھی۔

آصف علی زرداری نے دبئی میں ملاقات کے دوران قائد مسلم لیگ ن میاں محمد نوازشریف کو بھی انتخابات کے مقررہ وقت پر انعقاد کیلئے قائل کر لیا ہے۔

گزشتہ روز سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمن کی طرف سے آصف زرداری اور میاں محمد نوازشریف کے درمیان دبئی میں ہونے والی ملاقات پر تحفظات سامنے آئے تھے۔ ان کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ کیا حکومت صرف تنقید کیلئے ہے؟ ہم اپوزیشن کو ٹوٹنے سے بچانے کیلئے اسمبلیوں میں گئے۔


دبئی میں ملاقات سے پہلے پی ڈی ایم کو اعتماد میں لینا چاہیے تھا جس پر ابھی تک اعتماد میں نہیں لیا گیا۔

مولانا فضل الرحمن کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم کوئی انتخابی اتحاد نہیں ہے جبکہ پی ڈی آئی انتخابات میں ہمارے لیے مسئلہ نہیں ہو گا اسے دبوچ لیں گے۔ جمعیت کا گورنر انہی کی سفارش پر بنا جو آج الزام لگا رہے ہیں کہ گورنر ہائوس میں ان کے لوگوں کو توڑا جا رہا ہے۔

ہمارے اتحادی میری کردار کشی کریں گے تو افسوس تو ہو گا۔ ملک میں حالات ہونے والی مہنگائی سے باخبر ہیں، حالات بہتری کی طرف جا رہے ہیں۔

دریں اثنا ذرائع کے مطابق قائد مسلم لیگ ن میاں محمد نوازشریف نے سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمان کو منانے کا فیصلہ کرتے ہوئے اپنی روانگی کا شیڈول بھی تبدیل کر لیا ہے۔ میاں محمد نوازشریف اب سعودی عرب سے برطانیہ جانے سے پہلے دبئی جائینگے جہاں مولانا فضل الرحمن کو مدعو کر کے ان کے تحفظات دور کریں گے۔
 

khan0786

Senator (1k+ posts)
محمد نوازشریف اب سعودی عرب سے برطانیہ جانے سے پہلے دبئی جائینگے جہاں مولانا فضل الرحمن کو مدعو کر کے ان کے تحفظات دور کریں گے۔

🤣 🤣
 

Back
Top