
مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز شریف کی تعریف میں پاکستانی صحافیوں نے زمین آسمان ایک کردیئے ہیں، یہ تعریف اس وقت سامنے آئی جب سربراہ آئی ایس آئی جنرل فیض حمید کو بطور کور کمانڈر پشاور تعینات کرنے کے احکامات سامنے آئے ہیں۔
تفصیلا ت کے مطابق مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز شریف اسلام آباد ہائیکورٹ پیش ہوئیں۔ جہاں انہوں نے حسب روایت گزشتہ روز کی طرح لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کو شدید کا تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ جنرل فیض حمید نے نہ صرف اپنے حلف کی خلاف ورزی کی بلکہ پاک فوج کی بحیثیت ادارہ بدنامی کا سبب بھی بنے۔
مریم نواز نے پیشی کے موقع پر سرخ رنگ کا لباس پہن رکھا تھا۔ جس پر مشہور اینکر اور صحافی غریدہ فاروقی نے کہا کہ سُرخ رنگ علامت ہے مزاحمت کی،جُرات کی، جارحیت کی،جنگ و جدل کی،میدان میں فتح و شکست کے تناسب کی؛تاریخی اعتبار سے سُرخ رنگ ہمیشہ اقتدارکےاوتار و اظہارواسطےاستعمال ہوا ہے؛اور سب سے بڑھ کر سُرخ علامت ہے تبدیلی کی۔غریدہ فاروقی نے مریم نواز کے سرخ لباس کو تشبیہ دیتے ہوئے کہا کہ مریم نواز کاآج کے اہم دن سرخ رنگ کا استعمال محض اتفاقیہ ہے یا اعلامیہ۔۔؟
https://twitter.com/x/status/1445698557541896205
جنرل فیض حمید کا بطور سربراہ آئی ایس آئی ٹرانسفر کور کمانڈر پشاور ہونے کے بعد پاکستانی صحافیوں نے اسے مریم نواز کی جانب سے دباؤ کا نتیجہ قرار دیتے ہوئے مریم نواز کی تعریف میں زمین آسمان ایک کردیے۔
مشہور اینکر پرسن ثنا ء بچہ نے ٹویٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ مریم نواز شریف کی جانب سے شدید دباؤ کے بعد ڈی جی آئی ایس آئی کو پشاور منتقل کرنے کا فیصلہ، کیا ٹائمنگ ہے۔
https://twitter.com/x/status/1445690099664973829
اینکر پرسن اور صحافی عاصمہ شیرازی نے کہا کہ مریم نواز نے آج براہ راست جنرل فیض حمید کو نشانہ بنایا ، ججز کے نام لیے اور کہا کہ آرمی اس کھیل کا حصہ نہیں ہے۔
https://twitter.com/x/status/1445668736795504652
واضح رہے کہ پاک فوج میں آج اہم تقرریاں و تبادلے کیے گئے ہیں جس میں لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کو بطور کور کمانڈر پشاور تعینات کرکے لیفٹیننٹ جنرل ندیم احمد انجم کو نیا ڈی جی آئی ایس آئی تعینات کردیا گیا ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/7.jpg
Last edited: