سردیوں میں صارفین کو کتنے گھنٹے گیس ملے گی؟

gaskbmilygi.png

سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ (ایس این جی پی ایل) نے موسم سرما کے دوران گھریلو صارفین کے لیے گیس کی فراہمی کا نیا شیڈول جاری کر دیا ہے۔ اس شیڈول کے مطابق، دن کے تین مختلف اوقات میں گیس مکمل دباؤ کے ساتھ فراہم کی جائے گی تاکہ گھریلو صارفین اپنے روزمرہ کے کام بخوبی انجام دے سکیں۔

ترجمان ایس این جی پی ایل کے مطابق گیس کی فراہمی کے اوقات صبح 6 سے 9 بجے، دوپہر 12 سے 2 بجے اور شام 6 سے 9 بجے تک ہوں گے۔ یہ فیصلہ حکومت کی ہدایات کے تحت لیا گیا تاکہ سردیوں میں بڑھتی ہوئی گیس کی طلب کے باوجود صارفین کو کھانے پکانے اور دیگر ضروری کاموں میں آسانی ہو۔

حکام کا کہنا ہے کہ گیس کی طلب سردیوں میں نمایاں طور پر بڑھ جاتی ہے، اس لیے مذکورہ اوقات میں گیس کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔ اس اقدام کا مقصد گھریلو صارفین کی ضروریات پوری کرتے ہوئے بہتر خدمات کی فراہمی ہے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ صارفین سے تعاون کی اپیل کی جاتی ہے تاکہ سردیوں کے دوران گیس کی فراہمی کے شیڈول پر موثر عملدرآمد ممکن ہو سکے۔
 

Back
Top