
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے کہ محسن نقوی نے بطور نگراں وزیراعلی پنجاب بہت اچھا کام کیا، امید ہے کہ وہ کرکٹ بورڈ میں بھی اچھا کام کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹر سرفراز احمد نے کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی کو نیا چیئرمین پی سی بی بننے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے نئے سربراہ سے بہت ساری توقعات ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ اصل فارمیٹ ٹیسٹ کرکٹ ہے کیونکہ اس میں سیکھنے کو بہت کچھ ملتا ہے، ٹیم مینجمنٹ بہتر سمجھتی ہے، میرے خیال میں اس حوالے سے تیاری کرنی چاہیے، قومی کپتان کو بھرپور سپورٹ کرنے کی ضرورت ہے۔
پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز کوئٹہ گلیڈی ایٹر کی تقریب میں میڈیانمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے سرفراز احمد نے کہا کہ گزشتہ سیزن میں کوئٹہ گلیڈی ایٹر اچھی پرفارمنس کا مظاہرہ نہیں کرسکی تھی، پی ایس ایل 9 میں اچھی کارکردگی کی توقع ہے، کوشش کریں گے اس سیزن میں اچھا پرفارم کریں، لیگ کےد وران فاسٹ باؤلر سہیل خان کی صلاحیتوں سے فائدہ اٹھانے کی کوشش کریں گے۔
پاکستان چھوڑنے اور برطانیہ منتقل ہونے سے متعلق ایک صحافی کے سوال پر سرفراز احمد نے کہا کہ میں ہر سال برطانیہ جاتا ہوں، جتنی کرکٹ باقی ہے کھیلوں گا،برطانیہ منتقل ہونے کی بات درست نہیں ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/sarifh1i1h231.jpg