سرمایہ کاروں کی پی آئی اے خریدنے میں عدم دلچسپی،صرف ایک بولی دہندہ رہ گیا

4piaki bolsiss.png

ملکی خزانے پر بوجھ ودیگر مسائل میں جکڑی ہوئی قومی ایئرلائن پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز ـ(پی آئی اے) کی نجکاری میں کسی کمپنی کی طرف سے دلچسپی کا اظہار نہیں کیا گیا، نجکاری کے لیے صرف ایک بولی دہندہ باقی رہ گیا ہے جس کے بعد نجکاری میں ممکنہ طور پر تاخیر ہونے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز کی نجکاری کے لیے بولی لگانے کی آخری سے ایک دن پہلے تک صرف ایک کنسورشیم کی طرف سے پیشگی کوالیفیکیشن دستاویزات جمع کروائی گئی ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی آئی اے کے پرانے جہاز، 200 ارب کا قرضہ اور دیگر مسائل میں پھنسے ہونے کی وجہ سے بولی دہنگان کی خواہش ہے کہ حکومت ادارے کے کم حصص کے بجائے 100 فیصد حصص فروخت کرے تاکہ مکمل کنٹرول ملنے کے بعد ادارے کو درپیش چیلنجز پر مکمل اختیارات کے ساتھ قابو پایا جائے تاہم اب پی آئی اے کی نجکاری میں ممکنہ طور پر تاخیر کے خدشات بڑھ گئے ہیں۔

پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز کی طرف سے ابتدائی طور پر 6 کنسورشیم کو بولی لگانے کا اہل قرار دیا گیا تھا تاہم نجکاری کے عمل سے 5 کنسورشیم کے پیچھے ہٹنے کے بعد صرف ایک بولی دہندہ باقی رہ گیا ہے۔ دوسری طرف نجکاری کمیشن کی طرف سے 31 اکتوبر تک پی آئی اے کی نیلامی کیلئے تیاریاں کی جا رہی ہیں اور میڈیا سمیت اہم سٹیک ہولڈرز کو مدعو کر لیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی آئی اے کی نیلامی کی تیاریاں کرنے کے ساتھ ساتھ پی آئی اے حکام کا سٹینڈ بائی پر رہنے کا مشورہ دیا گیا ہے، اس سے پہلے ابتدائی طور پر حکومت کی طرف سے جون 2024ء تک نجکاری منصوبہ بنایا گیا تھا، حکومت نے معاملے میں تاخیر ہونے کی وجہ سے نجکاری کی ڈیڈلائن کو اکتوبر تک بڑھا دیا تھا۔

حکام کا کہنا ہے کہ بین الاقوامی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کی طرف سے نئے قرض پروگرام کے حصول کیلئے قومی خزانے پر بوجھ پی آئی اے جیسے سرکاری اداروں کی نجکاری کو ترجیح دینے کا کہا گیا تھا۔ پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز کارپوریشن لمیٹڈ کو گزشتہ برس 75 ارب روپے کا نقصان برداشت کرنا پڑا جس کے بعد واجبات بڑھ کر 825 ارب تک پہنچ چکے ہیں جبکہ پی آئی اے کے مجموعی اثاثوں کی مالیت 161 ارب روپے ہے۔
 
Featured Thumbs
https://www.siasat.pk/data/files/s3/4piaki bolsiss.png

Wake up Pak

(50k+ posts) بابائے فورم
Who wants to buy a bankrupt company? Thanks to corrupt PMLUN/PPP policies, the PIA will continue to suffer.
As Miftah mentioned, anyone who purchases steel mills will receive PIA for free.
 

Wake up Pak

(50k+ posts) بابائے فورم
I remember once the corrupt Sharif mafia started premier service in PIA and leased the planes from Sri Lanka but as usual, they made the money and ultimately had to shut down this service.
Also, during the corrupt PMLUN times one of our PIA planes went missing and next we know that the German pilot took it to Germany.
 

Back
Top