
پاکستان ٹیلی ویژن (پی ٹی وی) کے اینکر نجم ولی کے متنازع بیان نے سوشل میڈیا پر شدید ردعمل کو جنم دیا ہے، جس میں انہوں نے نارتھ کوریا کی طرز پر "فیملی سینٹینسنگ" جیسے سخت قوانین اپنانے کا مطالبہ کیا۔ ان کے مطابق، دہشت گردوں کے ساتھ ان کے اہلِ خانہ کو بھی اجتماعی ذمہ داری کے تحت سزا دی جانی چاہیے، تاکہ وہ اپنے خاندان کے فرد کو جرم سے روکنے میں ناکامی پر جوابدہ ہوں۔
نجم ولی نے کہا ہمیں دہشت گردوں کو عبرت کا نشان بنانے کے لیے North Korea سے Family Sentencing کا وہ قانون کاپی کرنا ہو گا جس میں ایک مجرم کے ساتھ اس کی فیملی کو بھی Collective Responsibility میں سزا دی جاتی ہے کہ تم نے اسے کیوں نہیں روکا۔ اس کی اچھی تربیت کیوں نہیں کی یعنی دہشت گرد کا سارا خاندان اندر۔
https://twitter.com/x/status/1902882180415754294
نجم ولی کے اس بیان پر سوشل میڈیا صارفین نے سخت ردعمل دیا۔
احمد وڑائچ نے اس مطالبے کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ "جتنا پلید ذہن ہے، پاکستان کو نارتھ کوریا بنا کر اسے یہاں کا Kim Jong Un لگا دیں۔" انہوں نے مزید کہا کہ "خدائے ذوالجلال نے قرآن میں واضح فرما دیا ہے کہ کوئی شخص کسی دوسرے کا بوجھ نہیں اٹھائے گا۔" (سورة النجم، آیت 38)۔
https://twitter.com/x/status/1903066658517774590 صبیح کاظمی نے طنزیہ انداز میں کہا کہ "جنوبی کوریا سے ترقی سیکھنے کے بجائے اب شمالی کوریا کے ماڈل کی تعریفیں ہو رہی ہیں۔ ان دانشوروں کا حال دیکھیں!"
https://twitter.com/x/status/1903080954677301325
جبکہ سجاد حسین نے سخت الفاظ میں کہا کہ "ایسے شخص پر ہزار لعنت جو چند ٹکوں کی نوکری کے لیے اپنے ملک کو نارتھ کوریا جیسی جابر ریاست بنانے کے مشورے دے رہا ہے۔ الحمدللہ پاکستان اب بھی نارتھ کوریا سے ہزار گنا بہتر ہے، اسے وہیں بھیج دیں!"
https://twitter.com/x/status/1903064789783396759
معروف سماجی کارکن جلیلہ حیدر نے کہا کہ "یہ ملک خود کو اسلامی جمہوریہ کہلاتا ہے، مگر یہاں کے پڑھے لکھے افراد بھی نہ اسلام کا علم رکھتے ہیں اور نہ جمہوریت کا۔ کہیں آپ کی یہ خواہش آپ کے اپنے گلے نہ پڑ جائے۔" انہوں نے مزید کہا کہ "کیا کبھی اسلام، رسول اللہ (ص) کی تعلیمات اور جمہوری اصول پڑھے ہیں؟ ایک فرد کے جرم کی سزا پورے خاندان کو دینا کہاں کی عقل مندی ہے؟"
https://twitter.com/x/status/1902980000636436535
یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب پاکستان میں انسانی حقوق کی صورتحال پہلے ہی تشویشناک ہے۔ حالیہ دنوں میں معروف صحافی احمد نورانی کے بھائیوں سمیت کئی سوشل میڈیا پر متحرک نوجوانوں کو ریاستی اداروں کی جانب سے اغوا کیا جا چکا ہے۔ ایسے میں سرکاری ٹی وی کے اینکر کا یہ بیان نہ صرف بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی کو مزید تقویت دیتا ہے بلکہ حکومتی اداروں کی پالیسیوں پر بھی سنگین سوالات اٹھاتا ہے۔
- Featured Thumbs
- https://i.ibb.co/JR2RPddh/image.png