سرکاری حج اسکیم: مزید 5 ہزار عازمین کو فریضۂ حج ادا کرنے کا موقع

Knv6462Aaw.jpg

اسلام آباد: وزارت مذہبی امور کے ذریعے حاصل کردہ معلومات کے مطابق سرکاری حج اسکیم کے تحت مزید 5 ہزار عازمین کو حج کی سعادت حاصل کرنے کا موقع فراہم کیا جائے گا۔ نئی درخواستوں کی وصولی کا عمل آئندہ ہفتے سے شروع ہونے کا امکان ہے۔

سرکاری ذرائع کے مطابق اب تک 81 ہزار 500 افراد نے حج کے لیے درخواستیں جمع کروائی ہیں۔ باقی ماندہ 5 ہزار عازمین کے لیے یہ درخواستیں وصول کی جائیں گی۔ دلچسپی رکھنے والوں کے لیے یہ ایک بہترین موقع ہے، کیونکہ نئی درخواستوں کے لیے قرعہ اندازی کا عمل نہیں ہوگا، بلکہ "پہلے آئیے، پہلے پائیے" کی بنیاد پر کنفرم حج ٹکٹ فراہم کیے جائیں گے۔

حج درخواستوں کی وصولی کے لیے پانچ دن مقرر کرنے کی تجویز بھی زیر غور ہے، جس کے ذریعے مزید عازمین اس مقدس سفر کا حصہ بن سکیں گے۔ وزارت مذہبی امور کی جانب سے جاری کردہ یہ اطلاعات عازمین کے لیے خوشخبری ہیں، جو اس سال حج کرنے کی خواہش رکھتے ہیں۔​
 

exitonce

Prime Minister (20k+ posts)
اس سوال کا جواب صرف اور صرف اللہ میاں دے سکتے ہیں یہ کسی انسان کے بس کی بات نہیں ہے
Hajj tou Allah na sirf unper farz kya hay jo sirf afford kar sakain, na ka qarz or khariat per Hajj karain, what are your thoughts.
 

taban

Chief Minister (5k+ posts)
Hajj tou Allah na sirf unper farz kya hay jo sirf afford kar sakain, na ka qarz or khariat per Hajj karain, what are your thoughts.
بے شک حج مالی طور پر مستحکم لوگوں پر ہی فرض ہے لیکن ماضی میں ایسی مثالیں ملتی ہیں جب وقت کے حکمران لوگوں کو اپنے خرچ پہ حج پر بھجواتے تھے اگر آج کے دور کو دیکھا جائے تو یہ سرے سے حکمران ہی نہیں ہیں لہذا یہ خزانہ خرچ کرنے کا اختیار ہی نہیں رکھتے باقی رہی قبولیت کی بات تو وہ اللہ کا ہی اختیار اور فیصلہ ہے اور اللہ بہترین فیصلہ کرنے والا ہے
 

abdulmajid

Minister (2k+ posts)
حج تو صاحبِ استطاعت پر فرض ہوتاہے
Use of public money for this purpose is not right?
 

Back
Top