سرکاری زمین پر قبضہ،خرم دستگیرکے والد سمیت متعددلیگی رہنماؤں پربھاری جرمانہ

2pmlnjurani.jpg

گوجرانوالہ میں سرکاری زمین پر قبضے کے خلاف اینٹی کرپشن نے کارروائی کی، مسلم لیگ نون کے رہنما خرم دستگیر کے والد غلام دستگیر سمیت دیگر مقامی اعلیٰ قیادت پر بھاری جرمانے عائد کردیئے،اینٹی کرپشن پنجاب نے لیگی رہنماؤں مدثر قیوم ناہرہ ، مظہر قیوم ناہرہ اور ناہرہ برادران کے عزیز شہباز احمد چٹھہ پر جرمانے عائد کردیئے۔

اینٹی کرپشن حکام کے مطبق سابق ایم این اے غلام دستگیر خان کو 2 کروڑ 51 لاکھ جرمانے کا نوٹس محکمہ ہائی وے نے جاری کردیا ہے،غلام دستگیر خان کو اینٹی کرپشن کی انکوائری کی بنیاد پر نوٹس جاری کیاگیا ہے،غلام دستگیر خان نے محکمہ ہائی وے کی زمین پر غیر قانونی پیٹرول پمپ تعمیر کیا تھا جسے پہلے ہی گرا دیا گیا تھا۔

https://twitter.com/x/status/1469581767782936576
اینٹی کرپشن حکام کے مطابق مدثر قیوم ناہرہ اور مظہر قیوم ناہرہ کو 6 لاکھ 36 ہزار جرمانے کا نوٹس جاری کیا گیا ہے، ناہرہ برادران کے عزیز شہباز احمد چٹھہ کو 2 کروڑ 40 لاکھ کا نوٹس دیا گیا،شہباز احمد چٹھہ نے 417 کنال سرکاری زمین پر قبضہ کیا ہوا تھا،نوٹس سرکاری زمین پر غیر قانونی قبضہ کی مد میں کیا گیا، پنجاب بھر میں قبضہ مافیا اور کرپٹ عناصر کے خلاف بلاامتیاز کاروائیاں جاری ہیں، سرکاری املاک کی حفاظت متعلقہ محکموں کی اولین ترجیہی ہونی چاہیے۔

اینٹی کرپشن انکوائریوں کے بعد متعلقہ محکموں کی طرف سے بھاری جرمانوں کی وصولی کے لئے مراسلے جاری کر دیئے گئے ہیں، اور جرمانوں کی عدم ادائیگی کی صورت میں جائیداد کی نیلامی اور گرفتاریوں کا عمل شروع کیا جائے گا۔
 

Terminator;

Minister (2k+ posts)
!!! ھونہہ، صرف جُرمانہ
اِس حرامزادے درباری کے وسیع وعریٖض 50 ایکڑ کے پچھواڑے کی گہری کھدائی کرکے
سارا مالِ مسروقہ بر آمد کر لینا چاہئیے
 
Last edited:

Shan ALi AK 27

Chief Minister (5k+ posts)
ان کا تو ایک ایک نوالہ کرپشن کا ہے
ان کے کپڑے بھی اتار لو تو وصولی نہیں ہو سکتی
جو یہ کھا چکے ہیں اس کے لیے ان کی سات نسلوں سے
مزدوری کروا کر ریکووری کرنی پڑے گی-