سرکاری ملازمین کے سوشل میڈیا کے بلا اجازت استعمال پر پابندی عائد

sarkai11h12i.jpg


وفاقی حکومت نے سرکاری ملازمین کے بغیر اجازت سوشل میڈیا کے استعمال کا نوٹس لیتے ہوئے سوشل میڈیا کے بلا اجازت استعمال پر پابندی عائد کردی

ہدایات کی خلاف ورزی پر سخت کارروائی کی جائیگی,وفاقی حکومت ، تمام وزارتوں اور ڈویژنوں کو میمورنڈم جاری ہے, اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے اس ضمن میں تمام وزارتوں اور ڈویژنوں کو با ضابطہ آفس میمورنڈم بھیج دیا۔

آفس میمورنڈم کے مطابق وفاقی حکومت کے دائرہ اختیار میں آنے والے وفاقی اداروں کے سرکاری ملازمین بغیر اجازت کوئی میڈیا پلیٹ فارم استعمال نہیں کر سکیں گے۔

آفس میمورنڈم کے مطابق سرکاری معلومات و دستاویزات افشاء ہونے سے روکنے کیلئے یہ فیصلہ کیا گیا۔

آفس میمورنڈم میں اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے سرکاری ملازمین کو ہدایت کی گئی کہ گورنمنٹ سرونٹس رولز 1964 کی پاسداری کریں اور بغیر اجازت فیس بک، ٹویٹر سمیت سوشل میڈیا کی کوئی بھی ایپلی کیشن استعمال نہیں کر سکیں گے اور سرکاری ملازمین گورنمنٹ سرونٹس رولز 1964 پر عمل درامد کریں,۔

فس میمورنڈم کے مطابق سرکاری ملازم بغیر اجازت سوشل میڈیا پر اظہارِ رائے یا بیان بازی نہیں کر سکتا,ہدایات کی خلاف ورزی پر سرکاری ملازم کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی.
 

Salman Mughal

Minister (2k+ posts)
Khussrrraaayyy ke passs khudkushi ke iLawa koi option bacha nahi hai waisay.

iTnay Zaleeeel o Ruswa hojaye ghe yeh toh Khussrron ne kabhi nahi socha hoga
 

Back
Top