سرگودھا، رشتہ کسی اور سے طے ہوا بارات کوئی اور لے آیا، بارات واپس

barat.jpg


ضلع سرگودھا شہر میں شادی کے نام پر ہونے والے فراڈ سے لڑکی والے بچ نکلے، لڑکی والوں نے اپنی بیٹی کا رشتہ ایک لڑکے سے طے کیا جب کہ لڑکے والوں نے شادی کے روز دلہا بدل دیا اور اس کی جگہ کسی اور کو بیاہنے کیلئے لے آئے، لڑکی والوں نے دلہا دیکھ کر بارات کو خالی ہاتھ واپس بھیج دیا اور پولیس اسٹیشن میں درخواست دے دی۔

ہم نیوز کی جانب سے دی گئی تفصیلات کے مطابق سرگودھا کے مقامی پولیس اسٹیشن میں دلہن کے والدین کی جانب سے دی گئی درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ شادی کے لیے جو لڑکا دکھایا گیا تھا وہ دوسرا تھا لیکن بارات کے ساتھ آنے والا دلہا کوئی اور تھا۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ بارات کے ساتھ آنے والے دلہا کی عمر بھی زیادہ تھی۔ متاثرہ خاندان نے پولیس کو بتایا کہ انہوں ںے قرض لے کر باراتیوں کو کھانا کھلایا لیکن انہی کے ساتھ دھوکا ہو گیا اور بارات کی واپسی کے بعد انہیں دھمکیاں دینے کا بھی سلسلہ شروع کردیا گیا ہے۔

مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق لڑکی والوں کی درخواست پر کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے تفتیش شروع کر دی ہے امید ہے جلد ہی لڑکے والوں کے خلاف فراڈ اور دھوکا دہی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا جائے گا اور ذمہ داران سلاخوں کے پیچھے ہوں گے۔
 

awesomkhan

Politcal Worker (100+ posts)
Is qoum ka Kia banay ga... Jo khud hi dhokay baz hon... Hukmaranon se kia tawaqu kr sakty hain