سری لنکن بیٹنگ لائن کی کمرٹوٹ گئی، 50 پر آل آؤٹ

Kashif Rafiq

Prime Minister (20k+ posts)
https://twitter.com/x/status/1703377272827261405
ایشیا کپ کے فائنل میچ میں بھارتی بولرز نے لنکا ڈھادی، فاسٹ بولر محمد سراج قہر بن گئے، پوری سری لنکن ٹیم 50 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی۔

کولمبو کے پریماداسا کرکٹ اسٹیڈیم میں جاری فائنل مقابلے میں ایک میچ قبل پاکستان کے آگے شیر بننے والے سری لنکن بیٹر بھارتی فاسٹ بولرز کے آگے ڈھیر ہوگئے۔

جسپریت بمراہ نے سری لنکا کو پہلا نقصان پہنچایا جہاں اس نے کوشل پریرا کو ایک کے مجموعے پر پویلین کی راہ دکھائی۔

اسکے بعد محمد سراج طوفان کی طرح آئے اور سری لنکن بیٹنگ لائن کا ہرا بھرا کھیت اجاڑ گئے۔

سراج نے 8 کے مجموعے پر سدیرا سمارا وکراما، پاتھم نسانکا اور چریتھ اسالانکا کو آؤٹ کیا۔

12 کے مجموعے پر محمد سراج اننگز میں اپنی 5 وکٹیں مکمل کرچکے تھے جب انہوں نے دھننجیا ڈی سلوا اور داسن شناکا کو پویلین کی راہ دکھائی۔

سری لنکا کا اسکور 33 پر پہنچا تو سراج نے خطرناک دکھائی دینے والے کوشل مینڈس کو آؤٹ کرکے سری لنکا کی رہی سہی امید پر بھی پانی پھیر دیا۔

 

Siberite

Chief Minister (5k+ posts)
تو پھر سری لنکا کے بھی پلیٹلیٹس چیک کرتے ہیں.



یہ اچھی بات کی ھے ڈاکٹر پلٹے لیٹ صاب ۔


آپ سب کو لیٹا کر اساسے چیک کریں میں کوکینی کے لیے دوائ لے کر آتا ہوں ۔