
پاکستان کرکٹ ٹیم کو بنگلہ دیش کے ہاتھوں تاریخی شکست کے بعد سوشل میڈیا پر صحافیوں اور صارفین کی جانب سے شدید ردعمل کا اظہار کیا جارہا ہے، صارفین و صحافیوں نے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کو آڑے ہاتھوں لے لیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق راولپنڈی ٹیسٹ میں بنگلہ دیش نے پاکستانی کرکٹ ٹیم کو دس وکٹوں سے شکست دے کر تاریخ رقم کردی ہے،قومی ٹیم کی اس بدترین شکست پر عوام شدید غم و غصے کا اظہار کررہے ہیں،اس معاملے پر صحافیوں کی جانب سے چیئرمین پی سی بی کو بھی شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔
سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے ردعمل دیتے ہوئے طنز کیا اور کہا کہ محسن نقوی کی زیر صدارت کرکٹ بورڈ نے ہنگامی اجلاس میں بنگلہ دیش کی ٹیم سے بلا واپس لینے کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1827664046042046737
سینئر تجزیہ کار ارشاد بھٹی نے کہا کہ پاکستان گھر میں پہلی اننگز خود ڈکلیئر کرکے ہار گیا، یہ محسن نقوی کی بابرکت انٹری ہوئی ہے تب سےکرکٹ کا سوا ستیاناس ہوا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1827693094801715644
بھارتی صحافی وکرانت گپتا نے کہا کہ پاکستانی کرکٹ ٹیم بری سے بدترین ہوتی جارہی ہے، چار پیسرز کے ساتھ اپنے ہوم گراؤنڈ میں کھیلتے ہوئے ان کی بیٹنگ لائن بنگلہ دیشی اسپنرز کے سامنے ٹک نا سکی۔
https://twitter.com/x/status/1827642008950730772
عمران ریاض خان نے میچ رزلٹ میں کی گئی ایڈیٹنگ کی ایک تصویر شیئر کی اور کہا کہ الیکشن کمیشن کا رزلٹ، المشہور فارم 47۔
https://twitter.com/x/status/1827666707835465938
دوسری ٹویٹ میں انہوں نے رانا مشہود اور شہباز شریف کی "آپ کا وژن " والی تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ یہ سب وژن کا کمال ہے۔
https://twitter.com/x/status/1827664303001915521
شعیب جٹ نے کہا کہ ملک کے حالات ہوں یا کرکٹ بورڈ کے، جناب سے ٹھیک ہورہے ہیں؟
https://twitter.com/x/status/1827639163061190674
انہوں نےد وسری ٹویٹ میں کرکٹ ٹیم کی آرمی ٹریننگ سینٹر میں ٹریننگ کی تصویر شیئر کی اور کہا کہ اس کے بعد پاکستان ٹیم اٹھ نا سکی۔
https://twitter.com/x/status/1827639882011103678
صحافی اجمل جامی نے کہا کہ ان کے ملک کے حالات خراب ہیں ، ٹیم کا ایک اہم کھلاڑی مقدمے میں نامزد ہے مگر ٹیم نے اس سب کو ذہن پر سوار نہیں کیا، انہوں نےایک فلیٹ وکٹ پر پاکستانی ٹیم کو آؤٹ کلاس کردیا۔
https://twitter.com/x/status/1827635468835463373
رضوان غلزئی نے کہا کہ محسن نقوی کی ٹیم بنگلہ دیش سے بھی ہار گئی، یہ آدمی ایک چینل نہیں چلا سکتا اور پورا ملک اس کے حوالے کرکے بیڑہ غرق کردیا گیا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1827647963885150217
ارم ضعیم نے بھی بنگلہ دیش کی جیت کو پاکستانی جیت میں تبدیل کرنے کی ایڈیٹنگ تصویر شیئر کی اور کہا کہ سکندر سلطان نے مسئلہ حل دیا، آئی سی سی ویب سائٹ سے نتیجہ غائب کردیا گیا ہے ۔
https://twitter.com/x/status/1827661398635160030
زبیر علی خان نے محسن نقوی کی ماضی کے آرمی چیف سے حلف لینے کی ایڈیٹڈ تصویر شیئر کی اور کہا کہ سول مارشل لاء ایڈمنسٹریٹر جہاں جہاں بھی ہاتھ ڈالتے ہیں بدترین کارکردگی کے نقوش چھوڑ جاتے ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1827648315976261859
پی ٹی آئی رہنما مزمل اسلم نے کہا کہ میچ بچانے کا ایک ہی طریقہ ہے کہ رنز کو ری کاؤنٹنگ کی طرف لے جایا جائے۔
https://twitter.com/x/status/1827661411239285200
اینکر ثمینہ پاشا نے کہا کہ اگر قاضی صاحب سے رابطہ کیا جاتا تو نوبت یہاں تک نا آتی، بنگلہ دیشی ٹیم سے بلا ہی لے لیتے مسئلہ ہی نا ہوتا۔
https://twitter.com/x/status/1827663157201977415
بشارت راجا نے کہا کہ محسن نقوی نے رنز کی ری کاؤنٹنگ کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1827667169892614452
اسد سلطان نے بھی اس معاملے کو رانا مشہود اور شہباز شریف کے"آپ کا وژن" سے متعلق پوسٹ سے جوڑ دیا۔
https://twitter.com/x/status/1827675483430904195
احمد فرہاد نے کہا کہ انوکھے لاڈلے محسن نقوی کو وزیر اعلیٰ بنوا کر پہلے صوبے کا سکون برباد کروایا گیا، پھر انہیں وزیر داخلہ بنا کر ملک کو سولی پر چڑھایا گیا اور آخر میں چیئرمین پی سی کا جنازہ نکلوایا گیا، اس بندے سے اچھی تباہی کوئی اور نہیں کرسکتا۔
https://twitter.com/x/status/1827697374426497261
عدنان عادل نے پوچھا کہ کرکٹ میں فارم 47 کیوں نہیں ہوتا؟
https://twitter.com/x/status/1827690201625588140
ایک صارف نے کہا کہ معیشت نہیں چل رہی، کرکٹ نہیں چل رہی، دفاع ، استحکام، سفارت، حکومت اور مہنگائی کچھ بھی کنٹرول نہیں ہورہا مگر توسیع کی لڑائی کیلئے لڑلڑ کر پاگل ہورہے ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1827675113451352461
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/14socailmsmejkjkjjksjdhd.png