سعودی تیل کی بادشاہت خطرے میں؟ غریب ملک میں تیل کا سب سے بڑا کنواں دریافت

guyananoilreserve.png

تیل کی مارکیٹ میں بڑی ہلچل ہونے والی ہے کیونکہ دنیا بھر میں تیل پیدا کرنے والے بڑے ملکوں امریکہ اور سعودی عرب کے لیے ایک بڑا چیلنج سامنے آنے والا ہے۔

بین الاقومی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق جنوبی امریکہ کے شمالی بحر اوقیانوس کے ساحل پر واقع ایک غریب اور چھوٹے سے ملک گیانا میں دنیا کا سب سے بڑا تیل کا کنواں دریافت ہوا ہے جو آنے والے دنوں میں امریکہ اور سعودی عرب جیسے تیل پیدا کرنے والے ملکوں کیلئے چیلنج بن سکتا ہے۔

گیانا میں تیل کے سب سے بڑے کنویں کی دریافت سے اسے دنیا میں نمایاں مقام ملے گا جس کا اثر سعودی عرب کی تیل کی بادشاہت پر پڑنے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ گویانا پہلے ہالینڈ کی ایک کالونی رہ چکا ہے جس کی آبادی اس وقت صرف 8 لاکھ کے قریب ہے جو انتہائی غربت زدہ اور بنیادی انسانی سہولیات کی کمی کا شکار ہے جسے گھنے برساتی جنگلات سے تعبیر کیا جاتا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ گیانا میں سمندر کے کنارے پر دنیا میں تیل کے سب سے بڑے کنویں کے دریافت ہونے کے بعد یہ ملک مستقبل قریب میں تیل کی دولت سے مالا مال ہو جائے گا۔ گویانا میں دریافت ہونے والے تیل کے کنویں میں 10 ارب بیرل تیل کے ذخائر ہیں اور امکان ظاہر کیا گیا ہے کہ مقدار اس سے زیادہ بھی ہو سکتی ہے۔

گیانا میں تیل کے کنویں کی دریافت کو دنیا بھر کی تیل کی مارکیٹ کے لیے ایک بڑی خبر ہے اور توقع ہے کہ گویانا میں 2035ء تک 1 اعشاریہ 7 ملین بیرل تیل یومیہ پیدا کرنے کی صلاحیت حاصل کر لے گاجو اسے دنیا میں سب سے زیادہ تیل پیدا کرنے والے ملکوں کی فہرست میں کھڑا کر دے گا۔

ماہرین نے گیانا میں تیل کی دریافت کو سعودی عرب کے لیے ایک بڑا چیلنج قرار دے دیا ہے کیونکہ اس دریافت سے تیل کی بین الاقوامی منڈی میں بہت سی تبدیلیاں آ سکتی ہیں۔ گویانا اگر اپنی تیل کی پیداوار میں اضافہ کرتا ہے تو وہ امریکہ اور سعودی عرب جیسے تیل پیدا کرنے والے بڑے ملکوں کو پچھاڑ سکتا ہے۔

واضح رہے کہ 2022ء میں گیانا نے بین الاقوامی سطح پر سب سے زیادہ ترقی کی تھی جس کا تناسب 57.6 فیصد کے قریب تھا اور اب تیل کے ذخائر کی دریافت سے اقتصادی ترقی مزید تیز ہو جائے گی۔ گویانا تیل کی دریافت کے بعد آئندہ آنے والے برسوں میں تیل کی پیداوار میں دیگر ملکوں میں سب سے آگے نکل سکتا ہے اور بین الاقوامی تیل کی مندی میں اہم مقام حاصل کر سکتا ہے۔

Aliimran1

Prime Minister (20k+ posts)

Send MUNIRA Dala along with—- 🐖🐷🐍 Ghaleez Army there —— and they will SUCK their 🤑🤑🤑 and oil —- Like they did in Pakistan​

Azpir

Senator (1k+ posts)

Now there will be a military coup sponsored by the US 😜
 
Back
Top