
سعودی عرب ایک بار پھر پاکستان کو موخر ادائیگیوں پر تیل فراہم کرنے پر آمادہ ہوگیا ہے، وفاقی وزیر خزانہ نے تصدیق کردی ۔
خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ کا کہنا ہے کہ عالمی منڈیوں میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کے بعد پاکستان نے اپنے دیرینہ دوست ملک سعودی عرب سے موخر ادائیگیوں پر تیل فراہم کرنے کی درخواست کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ سعودی عرب نے مشکل کے اس وقت میں پاکستان کی مدد کرنے پر آمادگی ظاہر کی ہے ، سعودی عرب کے ساتھ تیل کی فراہمی کا معاہدہ قریب از تکمیل ہے چند روز مکمل تفصیلات بھی سامنے آجائیں گی۔
واضح رہے کہ جون میں سعودی عرب نے پاکستان کے ساتھ تعلقات میں بہتری کے بعد پاکستان کو ادھار تیل فراہمی کی سہولت بحال کی تھی جس کے بعد وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر اور وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے ریونیو وقار مسعود نے اعلان کیا تھا کہ سعودی عرب پاکستان کو ایک سال کے ادھار پرڈیڑھ ارب ڈالر کا تیل فراہم کرے گا۔
- Featured Thumbs
- https://i.ibb.co/HqttS98/14.jpg