
سعودی عرب نے ریکوڈک منصوبے میں سرمایہ کاری کا فیصلہ کرلیا ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ سعودی عرب ابتدائی طور پر منصوبے میں ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا ارادہ رکھتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سعودی عرب نے ریکوڈک منصوبے کے 10 فیصد شیئرز خریدنے کا فیصلہ کیا ہے، سعودی عرب کی جانب سے ایک ارب ڈالر مالیت کے شیئرز خریدے جائیں گے، ان شیئرز میں پی پی ایل، او جی ڈی سی ایل اور جی ایچ پی ایل کے شیئرز شامل ہوں گے۔
اس حوالے سے وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے ریکوڈک منصوبے میں سرمایہ کاری کے حوالے سے خصوصی کمیٹی تشکیل دینے کی منظوری دی جائے گی، جس کے بعد پاکستان اور سعودی عرب کے مابین ریکوڈک منصوبے پر معاہدہ ہوگا۔
خیال رہے کہ اس پیش رفت سے قبل وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ریکوڈک منصوبے سے متعلق ایک اعلیٰ سطحی اجلاس ہوا ، اجلاس میں بیرک گولڈ کمپنی کے وفد نے اپنے چیف ایکزیکٹیو آفیسر مارک برسٹوو کی سربراہی میں ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی، اجلاس میں وزیراعظم نے منصوبے سے وابستہ افراد کی آمد و رفت اور لاجسٹکس کے حوالے سے سیکیورٹی یقینی بنانے کی ہدایات جاری کیں۔
اس موقع پر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں مواصلات کے انفراسٹرکچر خصوصا ریلوے لائن کی تعمیر کے حوالے سے منصوبہ بندی کی جائے گی تاکہ صوبے میں معدنیات سے بھرپور فائدہ اٹھایا جاسکے، ریکوڈک کے حوالے سے سرکاری سطح پر تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کے بعد جو جو رکاوٹیں ہیں وہ دور کی جائیں گی۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/2mbsrikiionbbd.png