سعودی عرب سے سفارتی تعلقات متاثر کرنے کا الزام،بنگلہ دیشی ماڈل گرفتار

Meghna-Alam-X-2025-04-2860c2d239a94d8caf0714d3cf693d32.jpeg

بنگلہ دیشی ماڈل اور سابق مس ارتھ بنگلہ دیش کی فاتح، میگھنا عالم کو "اسپیشل پاورز ایکٹ" کے تحت گرفتار کر لیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ انہوں نے ایک اہم غیر ملکی شخصیت، بالخصوص سعودی عرب کے ایک سفارت کار کے خلاف جھوٹی معلومات پھیلائیں، جن کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات کو نقصان پہنچانا تھا۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق، گرفتاری سے قبل میگھنا عالم نے فیس بک پر متعدد بار دعویٰ کیا تھا کہ ایک غیر ملکی سفارت کار انہیں خاموش کرانے کی کوشش کر رہا ہے اور اس میں قانون نافذ کرنے والے ادارے بھی شامل ہیں۔

ob_1744376816.jpg

9 اپریل کو ایک فیس بک لائیو ویڈیو میں دیکھا گیا کہ چند افراد، جو خود کو قانون نافذ کرنے والے اہلکار ظاہر کر رہے تھے، ڈھاکہ میں ان کے گھر داخل ہوئے۔ ویڈیو کے دوران میگھنا عالم اہلکاروں سے بار بار کہتی رہیں کہ وہ مکمل تعاون کے لیے تیار ہیں۔ بعد ازاں انہیں حراست میں لے کر کاشی پور جیل منتقل کر دیا گیا، جہاں ایک عدالت نے ان کے 30 روزہ ریمانڈ کی منظوری دے دی۔

https://twitter.com/x/status/1911852584706478552
ماڈل کے والد بدرال عالم کے مطابق ان کی بیٹی کی گرفتاری کی اصل وجہ ایک ذاتی تعلق ہے۔ انہوں نے بتایا کہ میگھنا اور اس وقت کے سعودی سفیر کے درمیان قریبی تعلقات تھے، تاہم جب ان کی بیٹی نے شادی کی پیشکش مسترد کی— کیونکہ سفیر پہلے سے شادی شدہ اور بچوں والے تھے — تو بعد میں انہیں انتقام کا نشانہ بنایا گیا۔

سعودی عرب بنگلہ دیش کے لیے ایک اہم اقتصادی و انسانی شراکت دار ہے، جہاں 2.16 ملین بنگلہ دیشی کارکن مقیم ہیں، جو وہاں کی سب سے بڑی تارکین وطن کمیونٹی ہیں۔ اس تناظر میں میگھنا عالم کا معاملہ سفارتی سطح پر بھی حساس نوعیت اختیار کر چکا ہے۔

ایمنسٹی انٹرنیشنل نے بھی اس گرفتاری پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر میگھنا عالم پر کوئی بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ جرم عائد نہیں کیا جاتا تو انہیں فوری طور پر رہا کیا جائے۔

https://twitter.com/x/status/1910650161032056984
میگھنا عالم ایک 30 سالہ ماڈل، اداکارہ اور ماحولیاتی کارکن ہیں۔ وہ 2020 میں "مس ارتھ بنگلہ دیش" کا اعزاز جیتنے کے بعد شہرت میں آئیں۔ وہ "مس بنگلہ دیش فاؤنڈیشن" کی چیئرپرسن اور "مس بنگلہ دیش آرگنائزیشن" کی نیشنل ڈائریکٹر ہیں، اور 12 سال کی عمر سے سماجی سرگرمیوں میں سرگرم عمل رہی ہیں۔
 
Last edited:

Husaink

Prime Minister (20k+ posts)

سیدھی سیدھی بات ہے کسی عربی کو دینے سے انکار کر دیا ہوگا

Cracking Up Lol GIF by HULU
 
Back
Top