سعودی ویژن 2030, سالانہ کتنے لاکھ افراد کو ملازمت فراہم کی جائے گی؟

4saudujkshsj.png


وزیر اعظم کے معاون خصوصی جواد سہراب ملک نے سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی سے سعودی ویژن2030 کے لیے سالانہ10لاکھ سے زیادہ پاکستانیوں کو شامل کرنے پر زور دیا ۔

وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانی و ترقی انسانی وسائل جواد سہراب ملک نے سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی سے ملاقات کے دوران سعودی ویژن2030 کے لیے سالانہ10لاکھ سے زیادہ پاکستانیوں کو شامل کرنے پر زوردیا,انہوں نے کہا ہوئے سعودی عرب اپنے وژن کی تکمیل کے لیے پاکستان سے کثیر تعداد میں افرادی قوت کو ملازمت فراہم کرے۔

جواد سہراب ملک نے کہا کہ پاکستان سے ہنر مند ، نیم ہنر مند اور غیر ہنر مند افرادی قوت کا یہ حجم سعودی عرب کو اپنی متنوع افرادی قوت کی ضروریات کو موثر طریقے سے پورا کریگی۔

سعودی سفیر نے پاکستان کے افرادی قوت کے وسائل میں حصہ بڑھانے کے حوالے سے جواد سہراب ملک کی پیش کردہ تجاویز کی حمایت کا اظہار کیا۔

دوسری جانبسعودی عرب میں افغان باشندوں کے خلاف بڑی کارروائی عمل میں لائی گئی ہے، مملکت میں موجود افغان باشندوں سے 12 ہزار پاکستانی پاسپورٹ بر آمد کرلئے گئے ہیں, جب کہ پاکستانی اداروں ڈائریکٹوریٹ آف پاسپورٹ اور ایف آئی اے نے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

جعلی پاسپورٹ بنانیوالے گروہ کے مرکزی ملزم کا تعلق لاہور سے ہے جب کہ پاسپورٹ ڈائریکٹوریٹ اسلام آباد کے ایک حاضر سروس ملازم اور ایک ریٹائرڈ ملازم کو بھی حراست میں لے لیا گیا ہے۔

پاکستانی پاسپورٹ اینڈ امیگریشن حکام کا کہنا ہے کہ معاملے کی مکمل چھان بین کی جا رہی ہے،افغان شہریوں کو جعلی شناختی کارڈ پر پاکستانی پاسپورٹ جاری کیے گئے تھے۔
 

Aliimran1

Chief Minister (5k+ posts)

Pakistan ki GHALEEZ Gashti GHALEEZ Ghulam Ghuddar beghairat Buzdil FOUJ ka vision 2024 ——— PAKISTAN KAY TUKRAY —- Baluchistan GILGIT BALTISTAN aur KASHMIR ka BHARAT sey SAUDA​

 

baaghi01

Senator (1k+ posts)
Matlab hum ne jobs nhi create karni industries nhi lagani bas 10 lakh Pakistanion ko le jao.
Ab bhi kuch nhi seekha in gadhon ne