
سوات میں غیر ملکی سفارتکاروں کے قافلے پر حملے پر ڈی آئی جی مالاکنڈ اور ڈی پی سوات کو عہدوں سے فارغ کردیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سوات میں غیر ملکی سفارتکاروں کے قافلے پر بم دھماکے کے واقعہ پر ڈی آئی جی مالاکنڈ محمد علی گنڈاپور اور ڈی پی سوات زاہد اللہ کو عہدوں سے فارغ کرکے سی پی او رپورٹ کرنے کی ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔
صوبائی حکومت نے اس دہشت گرد حملے کی تحقیقات کیلئے ایڈیشنل آئی جی انویسٹی گیشن اور اسپیشل سیکرٹری داخلہ پر مشتمل دو رکنی خصوصی کمیٹی تشکیل دیدی ہے۔
کمیٹی کو واقعہ کے تمام پہلوؤں پر تحقیقات کرنے اور ایک مفصل رپورٹ مرتب کرکے صوبائی حکومت کو ارسال کرنے کا ٹاسک دیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ 22 ستمبر کو سوات کے علاقے مالم جبہ میں غیر ملکی سفارتکاروں کے ایک قافلے پر دہشت گردوں نے بم سے حملہ کیا جس سے ایک پولیس اہلکار شہید اور 3 زخمی ہوگئے تھے اور تمام سفارتکار محفوظ رہے تھے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/ohdoan1h1.jpg