
ہفتے کے روز ملزم نے اپنے منصوبے پر عملدرآمد کر دیا جبکہ پولیس خواب خرگوش کے مزے لیتی رہی: ذرائع
قاتل نے سوشل میڈیا پر اعلان کر کے 5 افراد کو قتل کر دیا اور پولیس خواب خرگوش کے مزے لیتی رہی۔ ذرائع کے مطابق صوبہ پنجاب کے ضلع سرگودھا میں ایک سفاک قاتل نے سوشل میڈیا پر دیدہ دلیری سے کچھ لوگوں کو قتل کی دھمکیاں دینے کے بعد ان کی جان لے لی اور پولیس سوتی رہی۔
پانچ افراد کا قتل ہونے کے بعد علاقے میں دہشت پھیلنے کے بعد پولیس بھی حرکت میں آگئی اور ملزم کو گرفتار کرنے کیلئے سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔
اندوہناک واقعہ ضلع سرگودھا کے نواحی علاقے کوٹ مومن میں پیش آیا جہاں ملزم 5 افراد کو قتل کرنے کے بعد موقع سے فرار ہو گیا۔ خاندانی رنجش پر احمد شیر نامی ملزم نے سوشل میڈیا پر اپنے ہی رشتہ داروں کو قتل کرنے کا اعلان کیا اور ہفتے کے روز اپنے منصوبے پر عملدرآمد بھی کر دیا جبکہ پولیس خواب خرگوش کے مزے لیتی رہی۔
احمد شیر نامی ملزم نے جن افراد کو قتل کیا ان میں اس کی خالہ، خالہ زاد بھائی، اس کی بیوی اور ایک اور شخص شامل تھا جنہیں قتل کرنے کے بعد وہ فرار ہو گیا تھا۔ پولیس نے 4 افراد کا قتل ہونے کے بعد ملزم کی تلاش شروع کی لیکن اس سے پہلے ہی آج اس نے فائرنگ کر کے اپنے چچازاد بھائی کو بھی قتل کر ڈالا۔
ایک ہی خاندان کے 5 افراد کے قتل کے بعد علاقے میں دہشت کا پھیل گئی اور پولیس حکام بھی خواب خرگوش سے جاگے اور واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے سخت ترین کارروائی کا عندیہ دیا۔ ملزم اب تک پولیس کی پہنچ سے دور ہے جبکہ پولیس کا ملزم کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/8sargodhadffhhvdd.png