Mocha7
Chief Minister (5k+ posts)
سقوطِ ڈھاکہ کے بعد پہلی بار پاکستان، بنگلہ دیش براہ راست تجارت شروع

کراچی:
پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان براہ راست تجارت بحال ہوگئی، سرکاری سطح پر پہلا کارگو پورٹ قاسم سے روانہ ہوگیا
کراچی (این این آئی) پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان براہ راست تجارتی تعلقات کا آغاز ہوگیا۔ ذرائع ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان (ٹی سی پی)کے مطابق پاکستان سے 26 ہزار ٹن چاول کی پہلی کھیپ جمعہ کو بنگلا دیش روانہ کردی گئی۔ اری چاول کی کھیپ ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان کے ذریعے ایکسپورٹ کی جارہی ہے۔ اگلی شپمنٹ بھی رواں ماہ روانہ کی جائے گی۔ سقوط ڈھاکہ کے بعد پاکستان سے سرکاری سطح پر بنگلا دیش جانے والی یہ پہلی تجارتی کھیپ ہے۔ بنگلا دیش کو چاول کی کھیپ پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن کے مال بردار جہاز ایم وی سبی سے کی جائے گی۔ پی این ایس سی کا کوئی جہاز سرکاری کارگو لے کر پہلی مرتبہ بنگلہ دیش کی بندرگاہ پر لنگر انداز ہوگا