بیرسٹر سلمان صفدر نے ان دعوؤں کو غلط قرار دیدیا ہے جس میں کہا گیا تھا کہ منگل کو عمران خان نے اپنے وکیل سلمان صفدر کے توسط سے اپنے تحفظات سلمان اکرم راجہ کو پہنچائے۔
دعویٰ کیا گیا تھا کہ عمران خان نے یہ سلمان اکرم راجہ کو یہ پیغام دیا ہے کہ ’’سیاسی جماعتوں کو اسکول کلاس روُم کی طرح نہیں چلایا جا سکتا۔‘‘
بیرسٹر سلمان صفدر نے ان خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ مجھ سے منسوب خبر غلط ہے۔ایسی کوئی بات نہیں ہوئی کہ سلمان اکرم راجہ ٹک ٹاکرز کی طرح پارٹی نہ چلائے یا سیاسی جماعت کو کلاس روم کی طرح چلائے۔
ان کا پیغام یہ تھا کہ سلمان اکرم راجہ کو اندر نہیں آنے دیا گیا، خان صاحب نے کہا تھا کہ تحریک انصاف بہت بڑی پارٹی ہے، پارٹی میں ایشو ہوتے ہیں مگر انہیں میڈیا اور عوام کے سامنے رکھنے سے اجتناب کیا جائے اور اگر کوئی ایشو آتا ہے تو اسے آپس میں ڈسپلنری کمیٹی میں ڈسکس کرکے حل کریں۔
اگر پارٹی میں ایشو آتے ہیں تو انہیں آپس میں ہی ڈسپلنری کمیٹی میں حل کریں
سلمان صفدر کا کہنا تھا کہ خان صاحب نے اس سے زیادہ مجھے کچھ نہیں کہا ، ان کا کہنا تھا ک میری انڈرسٹینڈنگ اور فیلنگ ہے کہ خان صاحب کا بیرسٹر سلمان اکرم راجہ پر بہت اعتماد ہے۔