سلمان اکرم راجہ کا ایکشن,پارٹی چیئرمین کے برعکس کمیٹی سے منظور شدہ مسودہ مسترد
آئینی بینچ بنانے کا اختیار حکومت کو دینا کسی صورت قبول نہیں, پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے پارٹی چیئرمین بیرسٹر گوہر خان کے برعکس کمیٹی سے منظور شدہ مسودہ مسترد کردیا, جیو نیوز کے پروگرام’ نیاپاکستان‘ میں گفتگو کرتے ہوئے سلمان اکرم نے کہا اس مسودے میں آئینی بینچ بنانے کا اختیار حکومت کو دیا گیا ہے جو قابلِ قبول نہیں۔
سلمان اکرم راجا نے کہا سپریم کورٹ کے
چیف جسٹس کی تعیناتی بھی حکومت کو دی گئی ہے جس سے عدلیہ کی آزادی ختم ہوجائے گی لیکن پی ٹی آئی کو یہ مسودہ قابل قبول نہیں, اس سے قبل اپنے ایک بیان میں پی ٹی آئی کے رہنما عامر ڈوگرکا کہنا تھا کہ آئینی ترمیم کے مسودے پر مولانا اور بلاول کا اتفاق رائے ہو بھی جائے تو ہماری کمیٹی اڈیالہ جیل جائے گی اور حتمی فیصلہ وہیں ہوگا۔
عامر ڈوگر نے کہا تھا ہمیں جو ڈرافٹ دکھایا گیا اس میں کوئی ایسی چیز نہیں جو ہمارے لیے قاتلانہ ہو، ہمارے اور مولانا کے کچھ ارکان حکومت کے قبضے میں ہیں، اس لیے وہ جب چاہیں طاقت کے زور پر ترامیم کرا سکتے ہیں۔
ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی سے پارٹی کا5 رکنی وفد ملاقات کرےگا، وفد میں علی ظفر، بیرسٹرگوہر، صاحبزادہ حامد رضا، اسد قیصر اور سلمان اکرم راجہ شامل ہوں گے, وزیراعظم
شہباز شریف اور چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری آئینی ترامیم کے معاملے پر مولانا
فضل الرحمان کو منانے میں ناکام ہوچکے ہیں, دونوں کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات میں کوئی پیشرفت سامنے آسکی,مولانا اپنے موقف پر ڈٹے ہوئے ہیں۔