
پاکستان میں انٹرنیٹ کی سست رفتاری کے باعث فری لانسنگ، ای کامرس، اور آئی ٹی انڈسٹری شدید متاثر ہو رہی ہے، اور یہ صورتحال نہ صرف معیشت پر بلکہ عام لوگوں کی زندگیوں پر بھی گہرا اثر ڈال رہی ہے۔
انٹرنیٹ کی خرابی سے روزگار کے مواقع ختم ہو رہے ہیں، جبکہ کئی گھروں کے مالی حالات مزید خراب ہو رہے ہیں۔
انٹرنیٹ کی سست رفتاری کے باعث فری لانسرز کے آرڈرز منسوخ ہو رہے ہیں، جس کی وجہ سے ان کے اکاؤنٹس معطل ہو رہے ہیں، اور بین الاقوامی کلائنٹس کا اعتماد مجروح ہو رہا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1864609748705742928
سست انٹرنیٹ نے ای کامرس بزنس پر بھی بہت برا اثر ڈالا ہے، ہزاروں آرڈرز روزانہ کینسل ہو رہے ہیں، جس سے مقامی اور بین الاقوامی کاروبار پر منفی اثر پڑ رہا ہے۔
انٹرنیٹ کی سست رفتاری اور بندش سفید پوش دیہاڑی داروں کیلئے بھی مشکلات کا باعث بننے لگی۔ آن لائن ٹیکسی ڈرائیورز بھی سست انٹرنیٹ کا شکوہ کرتے نظر آرہے ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1864572992010797476
ای کامرس اورآئی ٹی ایکسپرٹ سلمان حبیب کا کہنا تھا کہ آئی ایکسپورٹ بہت کم ہوگئی ہے اور قوم کی کئی برسوں کی محنت پر پانی پھر گیا جبکہ ای کامرس ایکسپرٹ عمیر اعجاز کہتے ہیں کہ انٹرنیٹ سلو ہونے سے پاکستانیوں کے روزانہ ہزاروں آرڈرز کینسل ہورہے ہیں ۔
معروف وی لاگر حافظ احمد کا کہنا ہے کہ آن لائن بزنس کی طرف لوگ آرہے تھے لیکن حالیہ عرصے میں انٹرنیٹ کی بندش، رفتار میں کمی کی وجہ سے بہت نقصان، جو کسر رہ گئی تھی وہ فائر وال نے نکال دی، اعلیٰ عہدوں پر بیٹھے لوگ ای کامرس کو سمجھتے ہی نہیں۔
https://twitter.com/x/status/1858974193360253174
حکومت کا تو یہ دعویٰ ہے کہ آئی ٹی برآمدات بڑھ رہی ہیں جبکہ حقیقت اسکے برعکس ہے، آئی ٹی سیکٹر کی برآمدات میں کمی آ رہی ہے، اور پچھلے کئی سالوں کی محنت ضائع ہونے کے خدشات بڑھ رہے ہیں۔
سست انٹرنیٹ نے لوگوں کو اعصابی دباؤ کا شکار کر دیا ہے، جبکہ آن لائن تعلیم اور دیگر روزمرہ کے کام بری طرح متاثر ہو رہے ہیں۔
ماہرین کے مطابق، اگر حکومت اس مسئلے کو سنجیدگی سے نہیں لے گی تو پاکستان کی ڈیجیٹل معیشت مزید زوال پذیر ہو سکتی ہے۔ فوری اقدامات کی ضرورت ہے تاکہ انٹرنیٹ کی سروس کو بہتر بنایا جا سکے اور انڈسٹری کو دوبارہ مستحکم کیا جا سکے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/in1h12.jpg