
گزشتہ دنوں ہارٹ اٹیک کے باعث ہسپتال منتقل ہونیوالے سلیم سرور جوڑا کو دوبارہ پولیس نے گرفتار کرلیا۔۔ ڈاکٹرز کے بارباراصرار پر پولیس گرفتار کرنے کیلئے بضد رہی اور گرفتار کرکے لے گئی
اپنے ٹوئٹر پیغام میں چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان کا کہنا تھا کہ ”جبری علیحدگیوں“ کیلئے کس بےشرمی سے ہر حربہ آزمایا جا رہا ہے، یہ مناظر خود اس کی وضاحت کرتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایسا کرنے سے تحریک انصاف کیلئے ہمدردیاں بڑھ رہی ہیں اور اس کے ووٹ بنک میں اضافہ ہورہا ہے۔ ان فسطائی حربوں سے پاکستان کے عوام اور اداروں کے مابین خلیج بھی بڑھ رہی ہے۔
https://twitter.com/x/status/1663800834864435200
واضح رہے کہ کچھ روز قبل سلیم سرور جوڑا کو پولیس نے ہسپتال سے گرفتار کیا تھا، سلیم سرور جوڑا ہارٹ اٹیک کے باعث ہسپتال مکمل ہوئے تھے لیکن جیسے ہی انکا علاج مکمل ہوا تو پولیس دوبارہ ہسپتال آگئی اور سلیم سرور جوڑا کو گرفتار کرکے لے گئی۔
اپنی گرفتاری کے موقع پر سلیم سرور جوڑا نے کہا تھا کہ مجھے گولی مار دو لیکن میں نے پریس کانفرنس نہیں کرنی-جن لوگوں کے حوالے مجھے بعد میں کرنا ہے ، ابھی سے ان کو دیدو ، بہادر بنو
https://twitter.com/x/status/1663541677116760065
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/salemshasis.jpg