
سلیم صافی نے اپنی جعلی خبر کا ملبہ جعلسازوں پر گرادیا۔۔وضاحتی پیغام میں بھی غلط بیانی کرتے رہے
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز امور کشمیر کمیٹی کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر مملکت برائے امور داخلہ شہریار خان آفریدی کو سرکاری پاسپورٹ پر لگے ویزہ کے باوجود ’’سیکنڈری تحقیقات‘‘ کیلئے ایک گھنٹہ سے زائد روکے رکھا جس پر نیویارک میں پاکستانی قونصل جنرل عائشہ علی نے ایئرپورٹ پہنچ کر صورتحال کو سنبھالا ۔
واشنگٹن میں پاکستانی سفارتخانہ کی ترجمان ملیحہ شاہد نے شہریار آفریدی کے روکے جانے کے واقعہ کو محض چند منٹ کیلئے روکا جانا قرار دیتے ہوئے اسے معمول کا واقعہ قرار دیا۔
اس خبر پر عمران خان کے مخالف سمجھے جانیوالے صحافی سلیم صافی میدان میں آگئے اور ایک فوٹوشاپڈ تصویر شئیر کرکے شہریار آفریدی پر طنز کرتے رہے۔
سلیم صافی کا کہنا تھا کہ شکر ہے امریکہ ہے اور انہوں نے صرف جامہ تلاشی پر اکتفا کیا اور ان کی بیگ سے دس کلو ہیروئین برآمد نہیں کیا۔۔۔ پاکستان ہوتا، پی ٹی آئی کی حکومت ہوتی اور شہریار آفریدی اپوزیشن میں ہوتے تو اب ہیروئین کی سمگلنگ کا مقدمہ بھی بھگت رہے ہوتے۔۔

سلیم صافی نے جو ٹویٹ شئیر کی ، وہ دراصل ایک امریکی شہری کی تھی جس کے چہرے پر شہریار آفریدی کا چہرہ لگایا گیا تھا۔
سلیم صافی کے اس اقدام پر سوشل میڈیا صارفین نے سلیم صافی کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا جس پر سلیم صافی نے اپنے ٹویٹ کو ڈیلیٹ کردیا اور اپنی خبر کا الزام جعلسازوں کو دیدیا ۔
سلیم صافی نے دعویٰ کیا کہ میں نے خبر کو ری ٹویٹ کیا تھا حالانکہ سلیم صافی نے کسی کو خبر ری ٹویٹ نہیں کیا تھا بلکہ کہیں سے سکرین شاٹ اٹھاکر اپنے اکاؤنٹ پر شئیر کیا تھا۔
سلیم صافی کا کہنا تھا کہ کچھ جعلسازوں کی طرف شہریارآفریدی کی فوٹو شاپ تصویرری ٹویٹ کرنے پر معذرت خواہ ہوں
https://twitter.com/x/status/1439469906823729152
سلیم صافی نے معذرت کےبعد شہریار آفریدی پر طنز کیا کہ البتہ اس بات کی خوشی ہے کہ رانا ثنا کی طرح امریکیوں نے ان کے ہاں سے دس کلوہیروئین برآمد نہیں کرائی۔
- Featured Thumbs
- https://i.imgur.com/H9DtJr3.jpg