
سلیم صافی کی ایک اور فیک نیوز۔۔ شہریار آفریدی سے متعلق نہ صرف جھوٹی خبر شئیر کرتے رہے بلکہ فوٹوشاپڈ تصاویر شئیر کرکے طنز کرتے رہے۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز امور کشمیر کمیٹی کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر مملکت برائے امور داخلہ شہریار خان آفریدی کو سرکاری پاسپورٹ پر لگے ویزہ کے باوجود ’’سیکنڈری تحقیقات‘‘ کیلئے ایک گھنٹہ سے زائد روکے رکھا جس پر نیویارک میں پاکستانی قونصل جنرل عائشہ علی نے ایئرپورٹ پہنچ کر صورتحال کو سنبھالا ۔
واشنگٹن میں پاکستانی سفارتخانہ کی ترجمان ملیحہ شاہد نے شہریار آفریدی کے روکے جانے کے واقعہ کو محض چند منٹ کیلئے روکا جانا قرار دیتے ہوئے اسے معمول کا واقعہ قرار دیا۔
اس خبر پر عمران خان کے مخالف سمجھے جانیوالے صحافی سلیم صافی میدان میں آگئے اور ایک فوٹوشاپڈ تصویر شئیر کرکے شہریار آفریدی پر طنز کرتے رہے۔
سلیم صافی کا کہنا تھا کہ شکر ہے امریکہ ہے اور انہوں نے صرف جامہ تلاشی پر اکتفا کیا اور ان کی بیگ سے دس کلو ہیروئین برآمد نہیں کیا۔۔۔ پاکستان ہوتا، پی ٹی آئی کی حکومت ہوتی اور شہریار آفریدی اپوزیشن میں ہوتے تو اب ہیروئین کی سمگلنگ کا مقدمہ بھی بھگت رہے ہوتے۔۔
https://twitter.com/x/status/1439343179732594696
سلیم صافی نے جو ٹویٹ شئیر کی ، وہ دراصل ایک امریکی شہری کی تھی جس کے چہرے پر شہریار آفریدی کا چہرہ لگایا گیا تھا۔
سلیم صافی کے اس اقدام پر سوشل میڈیا صارفین نے سلیم صافی کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ یہ وہی صحافی ہیں جو پاکستان میڈیا ڈویلپمنٹ اتھارٹی بل کی مخالفت کررہے ہیں ۔
سلیم صافی کے ٹویٹ پر سیرت فاطمہ کا کہنا تھا کہ اِسی لیے میڈیا بِل کی منظوری ہر صورت ضروری ہے۔ ایسی کئی فیک نیوز روز چلتی ہیں۔ میڈیا بِل کے مطابق فیک نیوز دینے والوں پر 3 کروڑ روپے جرمانہ عائد کیا جائے گا۔ جو کہ بلکل درست ہے۔ اور جو سیاسی جماعت اِس بِل کی مخالفت کر رہی ہے درحقیقت اُن آستین کے سانپوں کے اپنے دِلوں میں چور ہے۔
https://twitter.com/x/status/1439383968466587649
وقاص کا کہنا تھا کہ یہ فیک اور فوٹو شاپ تصاویر پوسٹ کرتے ہیں اور پھر کہتے ہیں کہ فیک نیوز پر پابندی کیوں لگاتے ہو...
https://twitter.com/x/status/1439440530061021188
سادات یونس کا کہنا تھا کہ یہ پاکستان کا سینئیر صحافی ہے، فیک تصویر لگا دی، ان کی تحقیق کا اندازہ آپ یہاں سے لگا لیں۔
https://twitter.com/x/status/1439430013825257477
مجاہد حسین کا کہنا تھا کہ ان لوگوں کو مزید جھوٹ بولنے کی آزادی چاہیئے۔ اب اس ٹویٹ پہ کوئی بھی نہیں بولے گا۔ 5 گھنٹے سے ٹی ایل پہ ہے۔ اندازہ کریں عام لوگ ایک صحافی کو بتا رہے ہیں کہ حقیقت کیا ہے اس کے باوجود ڈھیٹ انسان غلطی کی اصلاح نہیں کر رہا۔ اور کتنی آزادی چاہیئے؟
https://twitter.com/x/status/1439432758493855745
نجی چینل کے رپورٹر شاہد حسین کا کہنا تھا کہ صافی صاحب خدا کا خوف کریں، آپ بڑے صحافی ہیں، جھوٹی من گھڑت خبروں کو بلا سوچے سمجھے شئیر کردیتے ہیں، اس میں آپ کہ عزت گھٹ رہی ہے۔
https://twitter.com/x/status/1439418426225745923
- Featured Thumbs
- https://i.imgur.com/iROcuhq.jpg