سمیرا ملک نے اپنے حریف پی ٹی آئی امیدوار ملک عمر اسلم اعوان کی حمایت کردی

Kashif Rafiq

Prime Minister (20k+ posts)
خوشاب میں سابق ایم این اے سمیرا ملک نے اپنے مخالف پی ٹی آئی امیدوار ملک عمر اسلم اعوان کی حمایت کردی ہے۔

سابق ایم این اے سمیرا ملک گروپ نے این اے 87 اور پی پی 81 خوشاب پر پی ٹی آئی کے عمر اسلم اعوان اور حسن اسلم کی مکمل حمایت کا اعلان کر دیا۔

سمیرا ملک الیکشن 2018 میں ملک عمراسلم اعوان کے مدمقابل تھیں اور انہوں نے 70401 ووٹ حاصل کئے تھے جبکہ عمر اسلم خان 100448 ووٹ لیکر الیکشن جیت گئے تھے۔
https://twitter.com/x/status/1751639501384941926
یادرہے کہ سمیرا ملک الیکشن سے دستبردار ہوچکی ہیں اور مسلم لیگ ن نے انکی جگہ ملک شاکر اعوان کو ٹکٹ دیدیا تھا۔
 

Dr Adam

Prime Minister (20k+ posts)
She wields a lot of support in Khushab. A blessing in disguise for both PTI candidates.
 

Back
Top