سندھ حکومت کراچی والوں کی کچرے سے کب تک جان چھڑائے گی؟دعویٰ سامنے آ گیا

muraad.jpg


وزیر بلدیات سندھ ناصر شاہ نے اکتوبر کے آخر تک کراچی والوں کی کچرے سے جان چھڑانے کا دعویٰ کردیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر بلدیات ناصر شاہ نے کراچی واٹر بورڈ کی جانب سے موبائل ٹینکر سروس کا دوبارہ آغاز کی مرکزی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ ماہ کے اختتام تک کراچی والوں کی جان کچرے سے چھڑا لیں گے۔


صوبائی وزیر بلدیات کا کہنا تھا کہ شہریوں کی بہتری کے لیے ایک قدم اٹھایا ہے، شہر میں بارش کے بعد سڑکوں پر پانی جمع ہو جاتا ہے جس پر قابو پانے کے لئے حکومت نے بھرپور کام کیا ہے، سندھ حکومت کی جانب سے 44 نالے اور ڈی ایم سیز کے 500 نالے بھی صاف کیے جاچکے ہیں جبکہ اکتوبر کے آخر تک کراچی والوں کی کچرے سے جان چھڑادیں گے۔

ناصر شاہ نے واٹر بورڈ افسران کو نئے سسٹم پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ نئے سسٹم کے تحت ایپلیکشن کے ذریعے چیک اینڈ بیلنس رکھا جائے گا۔

انہوں نے حکومتی کارکردگی پر مزید بات کرتے ہوئے کہا کہ عوام کی سہولت کے لیےکافی پروگراموں کا آغاز کیا ہے، عوام پر کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا گیا، کسی ٹیکس میں اضافہ نہیں کیا جارہا ہے بلکہ کے الیکٹرک کے ذریعے کلیکشن کا مقصد یہ ہے کہ رقم خزانے میں جمع کی جاسکے۔

وفاقی حکومت کی جانب سے سرکلر ریلوے کے لئے لیول کراسنگ انفراسٹرکچر منصوبے کی منظوری پر بات کرتے ہوئے ناصر شاہ نے کہا کہ وزیر اعظم صاحب صرف اعلانات نہ کریں کام کریں، کراچی سرکلر ریلوے وہی ہے جو سابقہ دور حکومت میں بھی شروع کی جانی تھی جس کے لیے سندھ حکومت مکمل تیار ہے۔
 

Dr Adam

Prime Minister (20k+ posts)

جب تک پَٹّو قبر میں زندہ ہے ہم کچھ نہیں کر سکتے
مراد علی شاہ... چیف خاکروب
 

Back
Top