سندھ میں غیر ملکی کمپنی سے بھتہ طلب، ملازمین نے کام بند کردیا

call.jpg

سندھ میں غیر ملکی تعمیراتی کمپنی سے بھتہ طلب کرنے کا انکشاف، غیر ملکی ملازمین نے کام چھوڑ دیا


سندھ میں ایک غیر ملکی تعمیراتی کمپنی سے بھتہ طلب کرنے کا انکشاف ہوا ہے، جس کے بعد کمپنی کے غیر ملکی ملازمین نے دھمکیوں کے بعد منصوبے پر کام کرنا چھوڑ دیا۔


ڈان نیوز کے مطابق، غیر ملکی کمپنی کی جانب سے وفاقی حکومت کو لکھے گئے ایک خط میں اس واقعے کی تفصیلات بیان کی گئی ہیں، جس کے بعد وزارت داخلہ نے سندھ رینجرز اور آئی جی سندھ کو کمپنی کے ملازمین کی حفاظت کے لیے سیکیورٹی فراہم کرنے کی ہدایت جاری کی ہے۔


غیر ملکی تعمیراتی کمپنی نے وزارت داخلہ کو آگاہ کیا کہ انڈس ہائی وے این 55 ایڈیشنل کیرج وے پر کام کے دوران ایک مقامی شخص بدیہل نے کمپنی کے کنسٹرکشن منیجر کو متعدد فون کالز کیں اور 50 لاکھ روپے، ایک موٹر سائیکل اور موبائل فون کا مطالبہ کیا۔ دھمکی دی گئی کہ اگر مطالبات پورے نہ کیے گئے تو کمپنی کے انفرا اسٹرکچر اور مزدوروں کو نقصان پہنچایا جائے گا۔


یہ غیر ملکی کمپنی انڈس ہائی وے این 55 کے شکارپور سے رانی پور تک 221 کلومیٹر فاصلے پر شاہراہ کی تعمیر کر رہی ہے، تاہم بھتہ کے مطالبے کے بعد کمپنی کے حکام نے بتایا کہ اب کوئی بھی غیر ملکی شہری منصوبے کی سائٹ پر کام کرنے کے لیے نہیں آ رہا۔


کمپنی کے پروجیکٹ مینیجر نے وفاقی اور صوبائی حکام سے سیکیورٹی فراہم کرنے کی درخواست کی تھی، جس کے بعد وزارت داخلہ نے فوری طور پر ڈی جی رینجرز اور آئی جی سندھ کو ہدایت دی ہے کہ غیر ملکی کمپنی کی سیکیورٹی کے انتظامات کیے جائیں تاکہ وہ منصوبے پر بلاخوف و خطر کام جاری رکھ سکے۔​
 

ranaji

(50k+ posts) بابائے فورم
پکے کے ڈاکوؤں نے دھمکی دی ہے لیکن عقلمندی کا تقاضہ ہے کہ اب انکو اپنی حفاظت کے لئے کچے کے ڈاکوؤں سے رابطہ کرنا چاہیے وہ پکے کے ڈاکوؤں سے ڈاڈے ہیں ان کے ہوتے ہوئے پکے کے ڈاکوؤں انکا چھوٹا سال پیوبک یا پیلویک ایرئے کا چھوٹا سا بال بھئ نہیں اکھاڑ سکتے
 

Saifulpak

Senator (1k+ posts)
مظلوموں کی شکلیں دکھانے اور دہشت گردوں کی نہ دکھانے والا میڈیا غیر ملکی کمپنی کا نام لینے سے قاصر ہے۔
 

Back
Top