
سندھ کے ضلع جیکب آباد میں بلوچستان کی پولیس پارٹی پر ڈاکوؤں نے حملہ کردیا جس کے نتیجے میں سب انسپکٹر سمیت 6 اہلکار شہید ہوگئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق افسوسناک واقعہ ضلع جیکب آباد کے تھانہ مولاداد کی حدود کے علاقے جاگیر میں اس وقت پیش آیا جب بلوچستان پولیس کی ایک پارٹی مغوی کی بازیابی کیلئے آر ہی تھی، مغوی شخص کو گزشتہ روز روجھان جمالی سے ایک شخص کو اغوا کیا گیا تھا۔
مغوی کی بازیابی کیلئے جعفر آباد کے مختلف تھانوں کی پولیس اور اے ٹی ایف کے اہلکار آپریشن میں شریک تھے کہ اچانک ڈاکوؤں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کردی، جس کے بعد پولیس اہلکاروں نے بھی جوابی فائرنگ کی، دو طرفہ فائرنگ میں سب انسپکٹر سمیت 6 پولیس اہلکار شہید ہوگئے۔
https://twitter.com/x/status/1651161231577808897
شہید ہونے والوں میں سب انسپکٹر طیب عمرانی،اہلکار نثار احمد اور عبدالوہاب شامل ہیں،واقعہ میں 2 پولیس اہلکار زخمی بھی ہوگئے ہیں۔
وزیراعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے واقعہ پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پولیس انسپکٹر اور تین اہلکاروں نے فرائض کی انجام دہی میں شہادت کا رتبہ حاصل کیا، پولیس اہلکاروں نے جرآت مندی اور بہادری سے سماج دشمن عناصرکا مقابلہ کیا۔
https://twitter.com/x/status/1651154057502035968
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/4sindhpolcedakujsjsjsj.jpg