
سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹک ٹاک کے لیے ویڈیوز تیار کرنے والے نوجوان اکثر اوقات عجیب وغریب حرکتیں کرتے نظر آتے ہیں اور کبھی کبھی ایسی ویڈیو بھی بنا لیتے ہیں جس پر انہیں بعد میں شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
شاہنواز نامی ٹک ٹاکر نے بھی ایسی ہی ایک نازیبا ویڈیو سندھ پولیس کے خلاف تیار کی تھی جس کے بعد اسے شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا اور سندھ پولیس سے معافیاں مانگتا ہوا نظر آیا۔
پولیس کے خلاف نازیبا ویڈیو تیار کرنے والے شاہنواز ٹک ٹاکر نے سافٹ ویئر اپ ڈیٹ ہونے کے بعد سندھ پولیس کے حق میں ایک ویڈیو بیان بھی جاری کر دیا ہے جس میں وہ معافی مانگتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ شاہنواز نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ مجھے پتا چلا گیا ہے کہ مجھ سے بہت بڑی غلطی ہو گئی ہے اور مجھے اس طرح کی ویڈیو تیار نہیں کرنی چاہیے تھی۔
https://twitter.com/x/status/1847325294174298144
ٹک ٹاکر نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا کہ کل 3 بجے ڈیفنس تھانے کے ساتھ ایک ٹک ٹاک ویڈیو وائرل ہو گئی تھی جس پر میں بہت شرمندہ ہوں، خدارا مجھے معاف کر دیں۔ شاہنواز کا کہنا تھا کہ میں سندھ پولیس کے افسران وملازمین سے معافی کا طلبگار ہوں اور اپنے عمل پر بہت شرمندہ ہوں۔
https://twitter.com/x/status/1847147309882122341
سندھ پولیس کی طرف سے کارروائی کرنے کے بعد شاہنواز نے سافٹ ویئر اپڈیٹ ہونے کے بعد ویڈیو پیغام میں مزید کہا کہ میرے باپ کی توبہ ہے کہ میں آئندہ ایسی کوئی ویڈیو تیار کروں۔
میں آئندہ اس طرح کی ویڈیو نہیں بنائوں گا اور دوسروں کو بھی منع کروں گا کہ وہ اس طرح کی نازیبا ویڈیو بنانے سے گریز کیا جائے، آخر میں ٹک ٹاکر نے پاکستان پائندہ باد، سندھ پولیس زندہ باد کا نعرہ لگا دیا۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/12karachpolitikktoksjdj.png